021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بعض ورثہ کو ہبہ کر کے دیگر کو محروم کرنا
75129ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

قرآن کریم  ہبہ سے  نہیں روکتا، اس لیے مالک زمین بیٹے کو ہبہ کرے اور بیٹی کو محروم کرے کوئی گناہ نہیں ہے؟ کیا یہ درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر بیٹے کو کسی معقول وجہ سے کوئی چیز ہبہ کی جائے اور بیٹی کو ہبہ نہ کی جائے  تو یہ درست اور جائز ہے، لیکن اگر    ایسی کوئی صورت  بن رہی ہو جس  میں بیٹی وراثت سے بھی محروم ہو رہی ہو  تو  یہ بیٹی  کی حق تلفی کی وجہ سے  ناجائز ہے ، اسی طرح اگر بیٹی وراثت سے تو  محروم نہ ہو رہی ہو مگر بیٹے کو بغیر کسی معقول وجہ کے کوئی چیز محض اس لیے ہبہ کی جائے کہ وہاں بیٹی کو  اس چیز سے محروم کرنا مقصود ہو تو یہ بھی ناجائز ہے۔

قرآن مجید نے ہبہ کی  مطلقا اجازت دی ہے مگر احادیث نے اس کو  ورثہ کی حق تلفی نہ ہونے کے ساتھ مقید  کیا ہے۔

حوالہ جات
سنن ابن ماجه (2/ 902)
 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فَرَّ مِنْ مِيرَاثِ وَارِثِهِ، قَطَعَ اللَّهُ مِيرَاثَهُ مِنَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ».
شرح معاني الآثار (5/ 60)
حَدَّثَنَا فَهْدٌ قَالَ : ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ : ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَامّ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ : سَمِعْت { النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ : أَعْطَانِي أَبِي عَطِيَّةً فَقَالَتْ أُمِّي عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ لَا أَرْضَى حَتَّى تُشْهِدَ مِنْ الْأَشْهَادِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إنِّي قَدْ أَعْطَيْت ابْنِي مِنْ عَمْرَةَ عَطِيَّةً وَإِنِّي أُشْهِدُك .قَالَ أَكُلَّ وَلَدِك أَعْطَيْت مِثْلَ هَذَا ؟ قَالَ لَا قَالَ : فَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلَادِكُمْ }.

سعد مجیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۶ جمادی الاولی ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب