021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خنزیر کی تصویر یا ویڈیو دیکھنا
71476جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سوال:موبائل میں جو گیمز ہوتے ہیں ان میں خنزیر کی تصویر ہو تو گیم کھیل سکتے ہیں؟ نیز خنزیر کسی ویڈیو میں ہو تو کیا وہ دیکھ سکتے ہیں؟ اورکیا خنزیر کا نام لینے سے چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوتی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خنزیر کی حرمت اس کے داخلی یا خارجی استعمال سے متعلق ہے کیونکہ قرآن میں  جواس کو نجس کہا گیا ہے وہ اس کی ذات کے بارے میں ہے چنانچہ اس کا کسی بھی طرح کا استعمال جائز نہیں ہے،البتہ اسے دیکھنا یا اس کا نام لینا بلاکراہت جائز ہے، نیز اس کا نام لینے سے نماز پہ بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔البتہ ایسا گیم جس میں وہ شامل ہواور اس گیم کا ہی حصہ ہو تو ایسا گیم کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

حوالہ جات
الاختيار لتعليل المختار (5/ 4)
فيجوز الاصطياد بكل ذي ناب من السباع لعموم الآية، إلا ما كان نجس العين كالخنزير، لأنه لا يحل الانتفاع به.
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (1/ 136)
وأما سؤر الخنزير؛ فلأنه نجس العين لقوله تعالى {أو لحم خنزير فإنه رجس} [الأنعام: 145] والرجس النجس، والضمير عائدا إليه لقربه وقد بسطنا الكلام فيه في الكلام على جلده.

معاذ احمد بن جاوید کاظم 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی 

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

معاذ احمد بن جاوید کاظم

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب