021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذبح کے بعد عیب دار جانور کی قیمت کی ادائیگی کاحکم
71649خرید و فروخت کے احکامخریدی ہوئی چیز میں خرابی )عیب( نکلنے کے متعلق احکام

سوال

ایک قصائی نے ایک گائے فروش سے ایک بیمار گائے خریدی،اوربوجہ بیماری کے اصل قیمت سے کچھ کم میں لی۔ مگر ذبح کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کا گوشت قابل فروخت نہیں ، نہ قابل خوراک ہے ۔ تو مذکورہ صورت میں قصائی کو اس کے پیسے ادا کرنا لازمی ہیں یا نہیں ؟ جبکہ قصائی کہتا ہے کہ میں نے تو اسےگوشت بیچنے  لیے خریدا تھا۔ اب چونکہ گوشت بیکار رہا، اس صورت میں کیا گائے فروخت کرنے والے کو پیسے دینا لازمی ہیں یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں خریدار چونکہ قصائی ہے ،اور قصائی کی جانور خریدنے کی غرض اس کے پیشے کی وجہ سے  دلالۃ طے ہے کہ وہ جانور گوشت کے لیے ہی خریدے گا۔ چنانچہ جب جانور کا گوشت کلیۃ ناقابل انتفاع نکلا تو وہ جانور گویا اس کے لیے مال ہی نہ ہوا۔ اس وجہ سے قصائی کے ذمے اس جانور کی قیمت لازم نہیں ہوگی۔

حوالہ جات
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 337)
 إذا كان لا ينتفع بالمبيع في شيء فالبيع باطل.
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 365)
(المادة 553) إذا ظهر جميع المبيع غير منتفع به أصلا كان البيع باطلا وللمشتري استرداد جميع الثمن من البائع، مثلا: لو اشترى جوزا، أو بيضا فظهر جميعه فاسدا لا ينتفع به كان للمشتري استرداد ثمنه كاملا من البائع؛ لأن المبيع في تلك الحال لا يكون مالا فالبيع باطل بحكم المادة 363.
كذلك إذا كسر الجوز، أو البطيخ وكان لا ينتفع به حتى لعلف الحيوان أو ظهر مرا فللمشتري استرداد الثمن لبطلان البيع ولا يقال: إن الجوز ولو كان فارغا ينتفع بقشره؛ لأن مالية الجوز باعتبار لبه وقلبه فعلى هذا التقدير لو كان المبيع غير موجود في يد المشتري؛ فلا يترتب شيء بحقه؛ لأن هذا المبيع لا يعتبر مالا أصلا أما إذا كان الجوز بعد كسره فاسدا في حالة يمكن أن ينتفع به الفقراء، أو يصلح لأن يكون علفا للحيوانات، والمشتري بعد أن اطلع على عيبه لم يأكل منه فللمشتري الرجوع بنقصان الثمن.
 

ذاہب حنان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

02/01/2022

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ذاہب حنان بن محمد رمضان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب