021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نقاب میں نماز پڑھنا
71787نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

میں شرعی پردہ کرتی ہوں،کالج میں نماز کی جگہ پر اطراف سے مرد نگاہ ڈال سکتے ہیں ، ایسی صورت میں نقاب میں نماز پڑھنا جائز ہوگا یا نہیں؟ نیز ہاتھوں اور پیروں کو چھپانےکا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی صورت میں نقاب میں ہی نماز پڑھنی چاہیے،اسی طرح ہاتھوں اور پیروں کو چھپانا بھی بہتر ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 406)
(وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة).
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 406)
والمعنى تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة.

معاذ احمد بن جاوہد کاظم 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

معاذ احمد بن جاوید کاظم

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب