021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشترکہ خاندانی  نظام میں  کسی بھائی کا ذاتی رقم سے گھر خریدنا
71983تقسیم جائیداد کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

کیا دوسرا مکان جو بھائی نے والد صاحب ودیگر بھائیوں کو بتائے بغیر خریدا کیا اس میں دیگر بھائیوں کا حق ہے؟

 

o

مکان کی خریداری کا والد صاحب و دیگر بھائیوں کو بے خبر رکھنا ،موصوف کا ذاتی فعل ہے،جس سے  ملکیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔لہذااس مکان کی خریداری  جس بھائی نے اپنی ذاتی رقم سے کی ہے، اس کا مالک صرف وہی بھائی ہےدیگر بہن بھائیوں کا اس میں کوئی حق نہیں ۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 307)
وما اشتراه أحدهم لنفسه يكون له ويضمن حصة شركائه من ثمنه إذا دفعه من المال المشترك،وكل ما استدانه أحدهم يطالب به وحده.
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (4/ 2)
وركنه الإيجاب والقبول؛ لأنهما يدلان على الرضا الذي تعلق به الحكم، وكذا ما كان في معناهما وشرطه أهلية المتعاقدين حتى لا ينعقد من غير أهل ومحله المال ولا ينبئ عنه شرعا وحكمه ثبوتالملك للمشتري في المبيع وللبائع في الثمن إذا كان باتا.

مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

۳۰/۶/۱۴۴۲

 

n

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔