021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گھر کو والدہ کی حیات تک نہ بیچنے کی وصیت کا حکم
71954میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیا والد کی زبانی وصیت (والدہ کی حیات تک گھر نہیں بیچنا) پر عمل کیا جائےیا اس کو بیچ کر ورثاء میں تقسیم کیاجائے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والد کے انتقال کے بعد گھر سے تمام ورثہ کا  حق متعلق ہوگیا ہے،لہذابہتر تو یہ ہےکہ جلد از جلدگھر کو ورثاء میں ان کے حصص کے بقدر تقسیم کردیا جائے ، تاخیر کرنے سے گھمبیر مسائل پیدا ہوتے ہیں ،تاہم اگر سارے ورثاء عاقل بالغ ہیں اورمرحوم کی خواہش کے احترام میں بخوشی تقسیم کو مؤخر کرنا چاہیں توشرعاً کوئی حرج نہیں ۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 260)
(وقسم) المال المشترك (بطلب أحدهم إن انتفع كل) بحصته (بعد القسمة وبطلب ذي الكثير إن لم ينتفع الآخر لقلة حصته) وفي الخانية: يقسم بطلب كل وعليه الفتوى، لكن المتون على الأول فعليها للعول (وإن تضرر الكل لم يقسم إلا برضاهم) لئلا يعود على موضوعه بالنقض.

مصطفی جمال

دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

30/04/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب