021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زکوۃ کےلئے ٹرسٹ یا فلاحی تنظیم قائم کرنا
73570زکوة کابیانمستحقین زکوة کا بیان

سوال

ایک آدمی ٹرسٹ بناتا ہے یا کوئی دوسری فلاحی تنظیم بناتا ہے اور وہ عشر اور زکوۃ وصول کرتا ہے اور اس ٹرسٹ کا مقصد محض ایسے معلمین کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ تو اس طرح کا ٹرسٹ بنانا کیسا ہے اور اس میں سے معلمین کی ضرورت کو پورا کرنا یا گندم وغیرہ لے کر دینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر یہ ٹرسٹ اس بات کا مکمل اہتما م کرتا ہے کہ اوپر ذکر کردہ اصول کے مطابق مستحق معلمین کو ڈھونڈ کر انہیں  ان کی ضرورت کے بقدر زکوۃ کے مال مالک بناتا ہے یا زکوۃ کی رقم سے ان کی ضروریات خرید کر ان کو دیتا ہے، تو اس مقصد کے لئے ٹر سٹ بنانا جائز ہے۔

بلکہ یہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ علماء دین کی خدمت میں مصروف ہیں ،جتنا  زیادہ  وہ معاش کی فکر سے آزاد ہوں گے اس قدر بہتر دینی خدمات کر سکیں گے۔ اور دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ معلمین  سفید پوش ہوتے ہیں وہ ضرورت ہونے کے باوجود بھی معاشرے میں اپنی قدر و منزلت کی وجہ سے اپنی ضرورت کا اظہار نہیں کرتے ،تو ایسے مستحق افراد کو تلاش کر کے ان کی واقعی ضرورت کو پورا کرنا یقینا دوہرے اجر کا باعث ہو گا۔

حوالہ جات
{إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ} [التوبة: 60]
{لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أُحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيمَاهُمْ لَا يَسْأَلُونَ النَّاسَ إِلْحَافًا وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ} [البقرة: 273]

  محمد عبدالرحمن ناصر

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

30/11/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب