021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرحومہ بیٹی کی جہیزاورزیورات واپس لینےکاحکم
75298میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ہم(والد)نےاپنی مرحومہ بیٹی کوجوجہیزمیں زیورات (سونا،چاندی کے)نیز فرنیچروغیرہ دیئےتھے،وہ واپس داماد سےلینےکاشرعاً استحقاق رکھتاہوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیٹی کی ملکیت میں بصورت جہیز یازیورات کی صورت میں جومال موجودہے،وہ ان کی ملکیت شمارہوگی، جوشرعی اصول کےمطابق آپ کی بیٹی کی ورثہ کےدرمیان تقسیم کیاجائیگا،اوراس کےورثہ میں شوہربھی ہے۔

لہٰذابیٹی کےوالد کویہ حق نہیں کہ بیٹی کی ساری جائیدادجوبصورت جہیزیا زیورات کےان کو دی تھی، اس کی مکمل واپسی کامطالبہ کرے،البتہ اس میں سےاپنےحصےکامطالبہ کرسکتےہیں،نیزمرحومہ بیٹی کی میراث میں اس کی والدہ کابھی حصہ ہوتاہے۔

حوالہ جات
...

محمدعمربن حسین احمد

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

5جمادی الاخری 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب