021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دومیتوں کےورثاءکےدرمیان جائیدادکی تقسیم
75244میراث کے مسائلمناسخہ کے احکام

سوال

گزارش یہ ہےکہ میرےمرحوم والدکی ایک جائیداد ہے۔ میں اورسات بہنیں اوروالدہ حیات ہیں جبکہ ایک بھائی کاانتقال والدکےانتقال کےبعدہواہےجنکی ایک بیوہ اورتین بچے ہیں۔

آپ سےمؤدبانہ درخواست ہےکہ شریعت کی روشنی میں جائیدادکی تقسیم سےآگاہ کردیں تاکہ دنیااور آخرت میں سرخروں ہوں۔

(تنقیح:جس بھائی کاانتقال ہواہے،ان کاایک بیٹااوردو بیٹیاں ہیں)

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والدصاحب کی جائیدادکی تقسیم:

صورت مسؤلہ میں سب سےپہلےکل جائیدادکاآٹھواں حصہ آپ کےوالدہ(مرحوم کی بیوہ) کودیاجائیگا،اس کےبعدبچ جانےوالی جائیدادکو"گیارہ"برابرحصوں میں تقسیم کرکےمرحوم کی ہربیٹی(یعنی آپ کی بہن) کوایک ایک حصہ،اورمرحوم کےہربیٹے(یعنی آپ کواورآپ کےمرحوم بھائی)کودودوحصےملیں گے۔

فیصدی لحاظ سےآپ کےوالدصاحب کی کل جائیدادکی تقسیم کاطریقہ کاردرج ذیل ہیں:

مرحوم کی زوجہ(والدہ کاحصہ)

12.5% فیصد

مرحوم کی(7) بیٹیوں(آپکی بہنوں)کاحصہ

مجموعی حصہ:55.6818% فیصد۔ہربیٹی کافیصدی حصہ:7.9545%فیصد

مرحوم کے(2)بیٹوں(مرحوم بھائی)کاحصہ

مجموعی حصہ:31.8181%فیصد۔ہربیٹےکافیصدی حصہ:15.9090%فیصد

 

 

 

 

 

مرحوم بھائی کی جائیدادکی تقسیم:

آپ کےجس بھائی کاانتقال والدصاحب کےانتقال کےبعدہواہے،ان کواپنےوالدسےملنےوالاحصہ اوران کی اپنی ذاتی جائیداداس(مرحوم بھائی)کےورثاء(بیوہ،مرحوم کی والدہ اورمرحوم کی اولاد)کےدرمیان درج ذیل اصول کےمطابق تقسیم کی جائیگی۔

سب سےپہلےکل جائیدادکاآٹھواں حصہ مرحوم کی بیوہ کو،اورچھٹاحصہ مرحوم کی والدہ کودیاجائیگا، اس کےبعدبچ جانےوالی جائیدادکوچارحصوں میں تقسیم کرکےمرحوم کی ہر بیٹی کوایک ایک حصہ،اورمرحوم کےبیٹےکو

دوحصےدئیےجائیں گے۔

فیصدی لحاظ سےآپ کےمرحوم بھائی کی ذاتی اوروالدصاحب سےملنےوالےحصہ کی تقسیم کاطریقہ کار درج ذیل ہے:

مرحوم بھائی کی بیوہ

12.5%فیصد

مرحوم کی والدہ   

16.6666%فیصد

مرحوم بھائی کی(2) بیٹیوں کاحصہ

مجموعی حصہ:35.4167%فیصد۔ہربیٹی کافیصدی حصہ:17.7084%فیصد

مرحوم بھائی کابیٹا

35. 4167% فیصد

حوالہ جات
....

محمدعمربن حسین احمد

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

5جمادی الاخری 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر ولد حسین احمد

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب