021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی ویب سائٹ کےغیر قانونی طریقے سےفراہم کردہ موادکےاستعمال کاحکم
75824جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ گرافکس ڈیزائنگ کے سلسلے میں ہمیں کچھ لوگوں سے premium فائلز فری میں مل جاتی ہیں جو انہوں نے paid website کو کریک(crack) کرکے ڈاؤنلوڈ کی ہوئی ہوتی ہیں تو کیا اس طرح کی فائلز جن میں گرافک ڈیزائنگ سے متعلقہ مواد ہو ان فائلز کو ہم اپنے کام میں مثلا اشتہارات بنانے یا گرافکس سے متعلقہ دیگر کاموں میں جن میں ہم کلائنٹ سے پیسے لیتے ہیں استعمال کرسکتے ہیں؟ کیا ایسے resources کو استعمال کرکے بنائے گے اشتہار ات وغیرہ کے پیسے لینا ہمارے لیے جائز ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ یہ دوسری ویب سائٹ متعلقہ ویب سائٹ کا مواد غیر قانونی طریقے سےفراہم کرتی ہے ،اس لیے یہ عمل تو درست نہیں،البتہ اشتہار بنانے وغیرہ کا عمل اور اس کی اجرت جائز ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴رجب۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب