021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
متولی کا مال وقف میں اپنی مرضی استعمال کرنا
75840وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

ایک پیسہ  کا تعاون نہ کرنے کے باوجود اس مولوی حبیب اللہ کو اس میں اپنا حکم چلانا اور اپنی من مانی اور دخل اندازی کرنے کا حق  حاصل ہے کہ نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مولوی حبیب اللہ اس  مدرسہ کا متولی ہے اور مدرسہ کے متولی کا مدرسہ میں اپنا حکم چلانا  ،اپنی من مانی کرنا اور معاملات میں دخل اندازی کرنا جائز ہے بشرطیکہ یہ تصرفات مدرسے  کے مفاد کے خلاف نہ ہوں، محض مالی تعاون نہ کرنے کی وجہ سے کسی متولی کا وقف میں تصرف کاحق ختم نہیں ہو جاتا۔

البتہ اگر متولی کےلیے موقوفہ مدرسے کا انتظام و انصرام  خود سنبھالنا ممکن نہ رہے تو ایسے میں اس پر شرعا لازم ہے کہ کسی اور ایسے شخص کو اختیارات سونپ دے جو قابل اعتبار ہو۔

حوالہ جات
الأشباه والنظائر - حنفي (ص: 325)
المتولي على الوقف كالوصي كما في جامع الفصولين.

سعد مجیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴ رجب ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب