021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وکیل بلااجرت کے ذریعے بیچی گئی زمین کی مکمل قیمت کاحقدار
75901خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

میں نے محمد اسد کے سولہ لاکھ ادا کرنے تھے، اور  میری بیچی گئی زمین کی باقی رقم کامالک میں تھا تو کیا میرا محمد مظہر سے تین لاکھ روپے کا مطالبہ شرعا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ کے مطابق آپ نے محمد اسد کو محمد مظہر کے ذریعے محض آپ کی  زمین بیچنے کی اجازت دی تھی، زمین  بیچنے کےلیے محمد مظہر کو کمیشن کی ادائیگی   کی اجازت نہیں دی  تھی، لہذا  زمین بیچنے سے حاصل ہونے والی تمام رقم آپ کی ملکیت ہے، اور آپ محمد  مظہر یا محمد اسد سے   بقایا تین لاکھ کی رقم کا مطالبہ کرنےکے شرعا حقدار ہیں۔

حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 285)
المادة (1467) إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة , وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن يطالب بالأجرة.

سعد مجیب

دارلافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴ رجب ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب