021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مغرب کی نماز کے ایک گھنٹے بعد عشاء کی نماز پڑھنا
76159نماز کا بیاناوقاتِ نمازکا بیان

سوال

کیا مغرب کی نماز کے ایک گھنٹے بعد عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عشاء کی نماز کو ٹھیک مغرب کی  نماز کے ایک گھنٹے بعد پڑھنا موسم اور جگہ کی تبدیلی کی وجہ سے بسا اوقات  درست معلوم نہیں ہوتا ہے کیونکہ ہمارے ہاں پاکستان میں اکثر وبیشتر مغرب اور عشاء کے وقت میں کم از کم سوا گھنٹہ (پچہتر منٹ) کا فاصلہ ہوتا ہے،اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ(نوے منٹ) کا فاصلہ ہوتا ہے، اگرچہ سوا گھنٹہ کے فاصلے کی صورت میں مغرب کے وقت کے داخل ہوتے ہی شروع کے پندرہ منٹ میں مغرب کی نماز اور سنتیں پڑھنے کے بعد ایک گھنٹے بعد عشاء کی نماز پڑھی جاسکتی ہے، لیکن ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے کی صورت میں شروع کے پندرہ منٹ میں نماز مغرب پڑھنے کے بعد عشاء کی نماز میں ایک گھنٹہ اور پندرہ منٹ کا فاصلہ رہ جاتا ہے، اس صورت میں ٹھیک مغرب کے ایک گھنٹے بعد عشاء کی نماز پڑھنا درست نہیں ہوگا، اس لئے  بہتر یہی ہے عشاء کی نماز وقت داخل ہونے پر پڑھی جائے اور اسی کو معیار بنایا جائے نہ کہ مغرب کے بعد ایک گھنٹے کا  اندازہ لگا کر عشاء کی نماز پڑھی جائے۔  

حوالہ جات
القرآن الکریم، سورۃ النساء، 103
إن الصلاة كانت على المؤمنين كتابا موقوتا۔

     محمدنصیر

   دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

   07،رجب المرجب، 1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نصیر ولد عبد الرؤوف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب