021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک بیٹا،اوربیوہ سمیت چاربیٹیوں میں میراث کی تقسیم
76251میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

مفتی صاحب:والدصاحب کاانتقال ہوچکاہے،اب ان کی وراثت کی تقسیم کامسئلہ ہے،والد صاحب کےورثاء میں چاربیٹیاں اورایک بیٹاہےاورمیری  والدہ (میت کی بیوہ )بھی  ابھی حیات ہیں ،والدصاحب کی ان کے علاوہ کوئی اوربیوی نہیں ہےاورنہ ہی ان کےاوپرکوئی قرض وغیرہ ہے،جوبیٹاتھاوہ قضاءالہی سےانتقال کرگیاہے،وہ شادی شدہ تھااس کی صرف ایک بیٹی ہےاوربیوہ ہے۔

مفتی صاحب اب میرےبھائی کی وفات کےبعدمیرےوالدمرحوم کی جائیداد شرعاکیسے تقسیم ہوگی ؟ابھی ہم لوگوں نےوالد صاحب کاایک پلاٹ بیچاہے،براہ مہربانی اس کی شرعی تقسیم فرمادیجیے۔میں تمام ورثاءکےنام لکھ رہی ہوں :اسماءحسین (بیٹی)صائمہ ساجد(بیٹی)عظمی عتیق (بیٹی)امبرین عمران (بیٹی)طلحہ احمدخان مرحوم (بیٹا)طلحہ مرحوم کی بیٹی اورایک بیوی بھی  ہیں۔اور جس رقم  پر پلاٹ بکا ہےوہ ٹوٹل رقم پلاٹ :966,7000چھیانوےلاکھ سڑسٹھ ہزارروپےہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

میت کےکل ترکہ( منقولہ وغیرمنقولہ) میں سےسب سےپہلےتجہیزوتکفین پرجواخراجات ہوئےوہ نکالے جائیں گے،اس کےبعد اگرمیت پرقرض ہواتوقرض کی ادائیگی کی جائیگی،پھر اگرمیت نےکوئی جائزوصیت کی ہوتو ثلث مال کےبقدروصیت پوری کی جائےگی ،اس کےبعدجوترکہ بچےگاوہ وورثاءمیں شرعی حصوں  کےمطابق تقسیم ہوگا۔

صورت مسئولہ میں میت کی ایک بیوی،ایک بیٹااورچاربیٹیاں ورثاءمیں شامل ہیں،شریعت نےان سب کاوراثت میں الگ الگ حصہ مقررکیاہے،لہذامرحوم کےترکہ کےکل آٹھ حصےبنائےجائیں گے،جن میں سے آٹھواں1/8حصہ بیوی کاہوگا،اورباقی سات حصےیوں تقسیم ہو ں گےکہ بیٹےکودگنا 2.3333/7دیاجائےگااور ہر ایک بیٹی کویکتا1.1667/7حصہ دیاجائےگا۔فیصدکےاعتبارسےآپ کےوالد (مرحوم)کی کل وراثت کےسوحصے بنائےجائیں گے،جس میں سے بیوی کو 12.5%اوربقیہ ترکہ سے بیٹےکو 29.166%فیصداورہرایک بیٹی کو14.58%فیصدملے گا۔مزیدیہ کہ میراث کی جوٹوٹل رقم بتائی ہےاسےبھی ہر وراث کےفیصدی حصےکےمطابق

تقسیم کردیاگیاہے نیچےدیےگئےٹائیبل پرملاحظہ فرمائیں  :

نمبرشمار

نام ورثہ

عددی حصے

فیصدی حصے

فی کس رقم

1

بیوہ

1

12.5%

1208544

2

طلحہ احمدخان مرحوم (بیٹا)

2.3333

29.166%

2819872

3

اسماءحسین (بیٹی)

1.1667

14.58%

1409646

4

 صائمہ ساجد(بیٹی)

1.1667

14.58%

1409646

5

عظمی عتیق(بیٹی)

1.1667

14.58%

1409646

6

امبرین عمران (بیٹی)

1.1667

14.58%

1409646

 

مجموعہ

8

100%

9667000

نوٹ:میت کی پوتی اوربہوکوالگ سےمیراث کاحصہ نہیں دیاجائےگا،بلکہ میت کےترکہ میں سےجوبیٹے(طلحہ احمدخان ) کا حصہ ہےاسے طلحہ احمدخان( مرحوم )کی  باقی جائیدادکےساتھ ملاکرآگےورثاءمیں شرعی حصص کےمطابق  تقسیم کردیاجائےگا۔

حوالہ جات

عبدالقدوس

دارالافتاء،جامعۃ الرشیدکراچی

۲شعبان ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالقدوس بن محمد حنیف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب