021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قسطوں کے تجارتی پلاٹ پر زکوۃ کا حکم
76473خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

مفتی صاحب! میں نے اگست 2021 میں تجارت کی غرض سے ایک عدد پلاٹ خریدا جس کی ڈاؤن پیمنٹ کی رقم میں نے ادا کردی اور باقی رقم 3 سال میں قسطوں پر ادا کرنی ہے۔ میں ہر سال یکم رمضان کو زکوۃ کی رقم کا حساب کرتا ہوں ۔ اس سال بھی میں 03 اپریل 2022 کو زکوۃ نکالوں گا۔ اب میں مذکورہ بالا پلاٹ کی زکوۃ کا حساب کس طرح کروں۔ پلاٹ خریدتے وقت میرے پاس صرف ڈاؤن پیمنٹ کی رقم تھی جس پر سال گزر چکا تھا جو کے میں نے ادا کردی۔ اس کے بعد میں اگست 2021 سے مارچ 2022 تک ہر ماہ تنخواہ سے پلاٹ کی قسط ادا کر رہا ہوں۔ پلاٹ کی Possession رقم پوری ہونے پر ملے گی۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں کہ آیا زکوۃ صرف ڈاؤن پیمنٹ والی رقم پر ادا کرنی ہے اس سال یا کہ اب تک جتنی رقم ہر ماہ قسطوں میں جمع کرچکا ہوں اس تمام رقم پر ادا کرنی ہوگی(بےشک اس پر سال پورا نہ بھی گزرا ہو)؟ تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔ دعا گو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسؤولہ میں جب آپ کو ابھی اس پلاٹ کا قبضہ نہیں ملا تو اگرچہ یہ پلاٹ آپ نے تجارت(منافع کمانے) کی نیت سے خریدا ہے توبھی اس پر زکوۃ لازم نہیں، ہاں قبضہ ملنے کے بعد اس پرہر سال اس کی قیمت فروخت کے مطابق زکوۃ ادا کرنا ضروری ہوگا،(احسن الفتاوی:ج۴،ص۲۹۴)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۹شعبان۱۴۴۳ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب