021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پندرہ دن ٹھہرنےکی نیت ہے،لیکن بارہ سا ل سےپندرہ دن یازیادہ  ٹھہرنےکی نوبت نہیں آئی  ؟
76543نماز کا بیانمسافر کی نماز کابیان

سوال

سوال:میں شرعاً مسافر ہوں،میری ڈیوٹی جہاں ہے میں ہر بار جب اپنے علاقے سے روانہ ہوتا ہوں تو نیت  یہی ہوتی ہے کہ پندرہ دن سے زیادہ ٹہروں، لیکن بارہ سال سے زیادہ ہوے ہیں  پندرہ دن تک رہنے کی نوبت نہیں آئی۔

تو کیا میں قصر کروں یا مکمل نماز پڑھوں برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگرایک دفعہ بھی پندہ دن یازیادہ ٹھہرنےکی نوبت نہیں آئی توآپ مسافرہی شمارہوں گےاورموجودہ جگہ میں قصرہی کریں گے،کیونکہ صرف اقامت کی نیت سےشرعامقیم نہیں  بنتا، بلکہ اقامت کی نیت کےبعدکم ازکم ایک دفعہ پندہ دن یازیادہ ٹھہرناضروری ہے،اس لیےموجودہ جگہ میں آپ مسافرشمارہوں گےاورجب تک پندرہ دن سےزیادہ  ٹھہرنےکی نوبت نہ آئےقصرہی کرتےرہیں ۔

پندرہ ٹھہرنےکی نیت کےبعد ایک دفعہ بھی وہاں پندرہ دن یازیادہ ٹھہرگئے توپھرآپ ہمیشہ کےلیےوہاں  مقیم شمار ہوں گےاورنماز پوری پڑھیں گے۔

حوالہ جات
...

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

  11/رمضان  1443 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب