021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پب جی کے کلپس بنانے کاحکم
77700جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

 میرا ایک چینل ہے میں اس میں پب جی اور فری فائر کی چھوٹے چھوٹے کلپس ڈالتا ہوں جو کاپی رائٹس ،میوزک،فحش اور غلط چیزوں سے پاک  ہیں اور یوٹیوب کے قوانین کے مطابق بالکل برابر ہیں۔کلپس میں اسلا مک میوزک ہوتی ہے ۔ویڈیوز میں ہیڈ شارٹس یعنی اچھی طرح سر پر مارنا یہ ایک انمول چیزہوتی ہے،جس کو لوگ پسند کرتے ہیں اور گیم کا جو اچھا حصہ ہو وہ ڈالتا ہوں کیا حکم ہے اس کا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پب جی گیم سے عام طورپربچوں اوردیکھنے والوں پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،اس سے خودکشی اوردوسروں کی جان لینے کے واقعات بھی ریکارڈ پر ہیں، اس لئے اس گیم کے کلپس بنانے سے اجتناب ضروری ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس بن عبدالکریم

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

04/صفر1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب