021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میزان بینک کے "کفالہ” پروگرام کا حکم
78248سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

(1)۔۔۔ میزان بینک کا "کفالہ" پروگرام کیا ہے؟

(2)۔۔۔ کفالہ ملٹی پلائر جس سے تین (3) گنا تکافل کوریج ملتی ہے، یہ شرعی نقطۂ نظر سے کیسے جائز ہے؟ وہ کس شرعی اصول کے مطابق اس کو چلا رہے ہیں؟

(3)۔۔۔ میزان بینک والے جو کفالہ میں صارف کی موت کی صورت میں سو فیصد (٪100) لائف کوریج، سو فیصد (٪100) ڈیتھ پیمنٹ ادا کرتے ہیں، یعنی تین (3) لاکھ پر ڈیتھ کی صورت میں چھ لاکھ (6) ادا کرتے ہیں، یہ کس شرعی اصول کے مطابق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 میزان بینک کا "کفالہ" پروگرام انشورنس کے متبادل "تکافل" پر مبنی ہے۔ چونکہ دار الافتاء جامعۃ الرشید میں تکافل کا موجودہ نظام فی الحال زیرِ غور ہے، اب تک اس کے جواز یا عدمِ جواز کا فتوی نہیں دیا گیا، اس لیے ان سوالات کے جوابات کے لیے میزان بینک کے شریعہ بورڈ، شریعہ ڈیپارٹمنٹ، یا پھر ان علمائے کرام سے رجوع کیا جائے جنہوں نے تکافل کے موجودہ نظام کے جواز کا فتویٰ دیا ہے۔

حوالہ جات
۔

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

  20/ربیع الثانی/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب