021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دو اکھانے کے باوجود حیض آنے سے عمرہ کا حکم
78066حج کے احکام ومسائلجنایات حج کا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارےمیں کہ میں عمرہ کےلیے گئیں اورحیض روکنےکی دوا کھانے کےباوجودان مسائل کاسامنا کرنا پڑا، 10 ستمبر رات کوحیض کا نشان  لگناشروع ہو گیا،جبکہ میرے دن بھی یہی تھےاورمیں دوائی بھی کھارہی تھی،پھرمیں نے 2 گولی کھانا شروع کر دی اور پھر 3 کر دی،درمیان میں 2 دن صاف رہی،پھر نشان لگنا شروع ہو گئے،13 ستمبر کو میں صاف تھی،میں نے سمجھا میں پاک ہوگئی،مدینہ منورہ سےاحرام باندھ کرمکہ مکرمہ آگئی،مکہ مکرمہ میں پھرنشان لگناشروع ہوگئے،دواجاری رکھی،17ستمبر کو میں صاف تھیں اورعادت کےمطابق انتظارکےبعد 18 کوغسل کیااورعمرہ کیا،طوف وداع کیا،19کو واپسی تھی،دوا چھوڑدی اوربلیڈنگ شروع ہوگئی،28ستمبرتک جاری رہی،29ستمبرکومیں بالکل صاف تھیں،29کوغسل کیااوراسکےبعدکئی دن گزرگئے،میں بالکل ٹھیک ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حیض کےخون کا دھبہ بھی خون آنے کے حکم میں ہے،لہذاجب دس تاریخ کو خون آیا اوراس کے بعدپندرہ دن سے پہلے انیس تاریخ کو دوبارہ  خون شروع ہوااور10تا 20(دس دنوں) سے تجاوز بھی کرگیا تواگرسابق عادت دس دن سے کم تھی تو سابقہ عادت کے ایام حیض شمار ہونگےاور اگر عادت دس دن تھی تو پورے دس دن کےعرصہ کو حیض شمار کیا جائے گا،باقی ایام استحاضہ  کےشمارہونگے اور اگرخون آنے کے بعدعادت کے دنوں سے بڑھ گیا،لیکن دس دن سے پہلے  بند ہوگیا اور اس کی بندش کے بعد پندرہ دن پاکی کی حالت میں گزرے توخون والی یہ پوری مدت حیض ہوگی اور سابق عادت تبدیل سمجھی جائے گی۔

لہذااگر آپ نےایام عادت میں طواف کیا ہے تو اس سے ایک  دم لازم ہوگا،اس لیے کہ طواف کے واجبات میں سے پاکی کی حالت کا ہونا بھی ہے اور ترک واجب سے دم آتا ہے۔

حوالہ جات
 فی غنیۃ الناسک ص۱۱۲:
دھی ( واجبات الطواف) سبعۃ ، الاول : الطھارۃ عن الحدث والجنابۃ
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 551)
وفي الفتح: لو طاف للعمرة جنبا أو محدثا فعليه دم،

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۴ربیع الثانی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب