021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نکاح فارم میں نامزد گواہ مجلس نکاح میں نہ ہوں تو کیاحکم ہے؟
78587نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

نکاح فارم میں جن گواہوں کے نام لکھے جاتے ہیں،وہ بسا اوقات مجلس نکاح میں موجود نہیں ہوتے تو کیا ان کی غیر موجودگی میں پوری مجلس کے افراد کو گواہ بنایا جا سکتا ہے؟یا ان گواہوں کا ہونا ضروری ہے جن کا نام نکاح فارم میں لکھا گیا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نکاح کے وقت دو گواہوں کا موجود ہوناشرط ہے،جب دوسرے لوگ موجود ہیں ،تو نکاح منعقد ہوجائے گا۔اگرچہ وہ لوگ جن کا نام نکاح فارم میں درج ہے،اس وقت حاضر نہ ہوں۔

حوالہ جات
وفی الشامیة(4/87):
(وشرط حضور شاہدین) أي یشھدان علی العاقدین، أما الشہادة علی التوکیل بالنکاح فلیست بشرط لصحّتہ کما قدّمناہ عن البحر وإنما فائدتھا الإثبات عند جحود التوکیل ۔

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

23/جمادی الاولی1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب