78701 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
میری ہمشیرہ کے شوہر فوت ہو گئے ہیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ، کیا میرے والد صاحب اور ہم بھائی اپنی زکوۃ ان کو دے سکتے ہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ کے والد صاحب تو بیٹی اور اس کی اولاد کو زکوۃ نہیں دے سکتے ، البتہ آپ اور آپ کے بھائی اپنی زکوۃ بہن اور اس کے بچوں کو دے سکتےہیں بشرطیکہ وہ مستحق زکاۃ ہوں ۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الکاسانی رحمہ اللہ تعالی :ومنها أن لا تكون منافع الأملاك متصلة بين المؤدي وبين المؤدى إليه؛ لأن ذلك يمنع وقوع الأداء تمليكا من الفقير من كل وجه ، بل يكون صرفا إلى نفسه من وجه.وعلى هذا يخرج الدفع إلى الوالدين وإن علوا ، والمولودين وإن سفلوا؛ لأن أحدهما ينتفع بمال الآخر. (بدائع الصنائع:481/2)
قال العلامۃ ابن عابدین ر حمہ اللہ تعالی : قوله: (وإلى من بينهما ولاد) : أي بينه وبين المدفوع إليه؛ لأن منافع الأملاك بينهم متصلة ، فلايتحقق التمليك على الكمال. هداية. والولاد بالكسر مصدر ولدت المرأة ولادةً وولادًا .مغرب .أي :أصله وإن علا وأجداده وجداته من قبلهما ، وفرعه وإن سفل بفتح الفاء من باب طلب ، والضم خطأ؛ لأنه من السفالة وهي الخساسة. مغرب .كأولاد الأولاد".(ردالمحتارمع ا لدر المختار :2 /293)
و فی الفتاوی الھندیۃ : والأفضل فی الزکٰوۃ و الفطر و النذور الصرف أولاً إلی الإخوۃ والأخوات ثم إلی الأولاد.
( الفتاویالھندیۃ:1/109)
محمد مدثر
دارالافتاء ، جامعۃ الرشید ، کراچی
10/ جمادی الآخرۃ/۱۴۴۴ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد مدثر بن محمد ظفر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |