021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قادیانی پرنمازجنازہ پڑھنا کیساہے؟
78731ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

ہمارےعلاقےمیں ایک قادیانی پرنمازجنازہ پڑھائی گئی،جس میں بعض حضرات کواس کےقادیانی ہونےکا علم تھا،جبکہ بعض بالکل بےخبرتھےجس کی وجہ سےاب علاقےکےمسلمانوں میں بےچینی ہے،اب معلوم کرنایہ ہےکہ۱۔کیاقادیانی کانمازجنازہ عام مسلمان کی طرح اداکرنادرست ہےیانہیں؟۲۔اگردرست نہیں توجن حضرات نےان کی نمازجنازہ،کفن دفن میں شرکت کی ان کا کیاحکم ہے؟۳۔جبکہ اس کویہاں دفنایاگیاہےتواب اس کی قبرکےساتھ کیاکرناچاہیے؟اپنی حالت پرچھوڑدیاجائےیانہیں؟جزاکم اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱۔۲قادیانی بالاتفاق غیر مسلم ہیں،جن کا حکم یہ ہے کہ ان کےمرنےکےبعد انہیں کفن اور دفن کی سنتوں کی رعایت کے بغیر،کسی کپڑے میں لپیٹ کر کسی گڑھے میں دبادیا جائے،لہذاان کی  جنازہ  پڑھنا یا اس میں شرکت جائز نہیں، جن لوگوں نےجان بوجھ کراس کےجنازےمیں شرکت کی ہے،ان پرایک بہت بڑے گناہ  کےمرتکب ہونےکی وجہ سے توبہ واستغفار فرض ہے۔

۳۔غیرمسلم کو مسلمانوں کی قبرستان میں دفن کرناجائز نہیں،لیکن اگر ایک دفعہ غیرمسلم مسلمانوں کے قبرستان میں دفن ہوجائے، تولاش کے متعفن ہونےیاپھٹنے سے قبل تو نکال کر دوسرے قبر میں منتقل کرنادرست ہے، لیکن اس کے بعد انسانی اکرام کے پیش نظر اس کی قبر کو ختم کرنا یا اس کی لاش کو نکالنا درست نہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۰جمادی الثانیۃ۱۴۴۴ھف

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب