021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
لےپالک بچہ نامحرم ہے
79156جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہماری شادی کو 10 سال ہو گئے۔ کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔ میرے بھائی نے اپنانومولود بیٹا ہمیں دے دیا۔ بچے کی اصلی ماں میری اہلیہ کی سگی پھوپھی کی بیٹی ہیں۔کیایہ بچہ میری اہلیہ کیلئے محرم ہو گا؟اگر نہیں تو محرم کیسے بنایا جائے؟ بچے کی عمر ساڑھے تین سال ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جیسےپھوپھی زادبھائی بہن نامحرم ہیں،اسی طرح پھوپھی زادبہن کابیٹابھی عورت کیلئےنامحرم ہوتاہے۔ لہذاصورتِ مسئولہ میں آپ کی اہلیہ نے اگر مذکورہ بچے کو  اس کی عمر  دوسال مکمل ہونے سے پہلے اپنا  دودھ پلایا ہو تو وہ بچہ ان کےلیےمحرم شمار ہوگا۔ اور اگر دودھ نہیں پلایا تھا تو صرف گود لینے سے  مذکورہ بچہ آپ کی اہلیہ کےلئےمحرم نہیں بنے گا، دیگر غیر محارم کی طرح ہوگا۔

حوالہ جات
قال تعالی: {وما جعل أدعياءكم أبناءكم ذلكم قولكم بأفواهكم والله يقول الحق وهو يهدي السبيل} [الاحزاب:4]
التفسير المظهري (7 / 284)
"فلايثبت بالتبني شىء من أحكام البنوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 31)
"يحرم من الرضاع أصوله وفروعه وفروع أبويه".

      ولی الحسنین

              دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

‏                                                                         ۳۰  جمادی الثانیہ۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ولی الحسنین بن سمیع الحسنین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب