021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
محض خواب کی وجہ سےطے شدہ رشتہ توڑنا
79191جائز و ناجائزامور کا بیانخواب اور کشف کا بیان

سوال

میرے منگیتر نے مجھ سے کہا کہ میں مجبور ہو کر آپ کو میسج کر رہی ہوں آپ نامحرم بھی ہیں ہماری خالی منگنی ہوئی ہے، شادی ہوئی نہیں ہے، آپ کو میسج کرنا آپ سے بات کرنا یہ گناہ بھی گناہ ہے لیکن میں مجبور ہو کر یہ میسج آپ کو کر رہی ہوں کہ جب سے ہم دونوں کی منگنی ہوئی ہے چار پانچ دفع میں یہ خواب دیکھ چکی ہوں کہ ہم دونوں کا رشتہ ٹوٹ رہا ہے، میں اسے چھوڑنا چاہتی ہوں، اس نے مجھے اتنا پریشان کیا ہوا ہے، میں نہ سکون سے سو سکتی ہوں نہ کھا پی سکتی ہو، سارا دن اسی خواب کے بارے میں سوچتی ہوں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خواب میں جو کچھ نظر آتا ہے، وہ حقیقت کے مطابق ہونا ضروری نہیں، بلکہ اکثر وبیشتر یہ تمثیل ہوتی ہے، لہذا ممکن ہے کہ اس خواب سے اس رشتہ کے مضبوط ہونے کی طرف اشارہ ہو، نیزیہ رشتہ اگر والدین نےآپ دونوں کے مشورہ یا کم از کم رضامندی سے طے کیا ہے تو محض اس قسم کے خواب سے پریشان ہوکر رشتہ ختم کرنا درست نہیں،البتہ ایسے خواب دیکھنے کے بعد اپنی زندگی شریعت کے مطابق درست رکھیں اور آپس میں رابطے قائم نہ کریں اورتوبہ واستغفار کثرت سے کرتے رہیں اور اللہ تعالی سے عافیت کی دعائیں مانگتے رہیں اور صدقہ اور خیرات بھی کریں، انشاء اللہ تعالی خوب خیر وبرکت ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۵رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب