021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تقلید کی شرعی حیثیت
79190علم کا بیانعلم کے متفرق مسائل کابیان

سوال

میرے کچھ سوالات ہیں : 1:کیا ہر شخص کے لیے تقلید شخصی لازم ہے؟ 2: اگر لازم ہے تو کیوں لازم ہے؟ 3: جیسا کہ ہم نے اپنے علمائے کرام سے سنا ہے کہ چاروں ائمہ مجتہدین حق پر ہیں۔ ہم کسی کی بھی تقلید کریں گے تو ہم فلاح پائیں گے، مگر ان کے مسلک میں بہت ہی زیادہ تضاد پایا جاتا ہے، ہم بات کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی شریعت محمدی لے کر آئے ہیں۔کیا یہ ایک ہی شریعت میں دو متضاد چیزیں نہیں ہیں، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کامل اور مکمل شریعت ہے۔ہم یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سب کے سب ائمہ مجتہدین حق پر ہیں؟ 4: کیا ایک مجتہد کے لئے بھی تقلید لازم ہے؟ 5: امام ابن تیمیہ کے بارے میں علمائے دیوبند کی کیا رائے ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱تا ۴۔ کے جوابات کے لیے آپ  کتاب"تقلید کی شرعی حیثیت" از شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی  حفظہ اللہ تعالی مطالعہ کریں۔

۵۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی بہت بڑے عالم گزرے ہیں، البتہ بعض مسائل میں انہوں نے جمہور علماء فقہ ومحدثین سے اختلاف کیا ہے،لیکن جمہور نے ان کےتفردات کوقابل عمل نہیں سمجھا۔(فتاوی عثمانی:ج۱،ص۳۰۹)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۵رجب۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب