021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدہ نےبیٹی کو کہا”میری الماری سے کالابیگ لےجاؤ”اتنقال کےبعد بیگ دیکھا تو اس میں سونااوررقم تھی،اس کاکیاحکم ہوگا؟
79630میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !گزارش ہےکہ میری والدہ کاانتقال ہوگیاہے،وہ اپنی وراثت میں  ایک عدددکان اورتقریبا تین لاکھ کیش اورسونا وراثت میں چھوڑکرگئی ہیں،ہم تین بہن اورتین بھائی ہیں ،ہمارےوالدکابھی انتقال ہوگیاہے،اوروالد کی وراثت شریعت کےحساب سےتقسیم ہوچکی ہے،اب ہمیں والدہ کی وراثت تقسیم کرنی ہے،اس میں کچھ مسئلہ درپیش ہے،وہ یہ کہ :

میری والدہ آئی سی یو میں ایڈمٹ تھیں،انتقال سےایک دن پہلےانہوں نےمیری ایک بہن کو کہاکہ گھرمیں میری الماری سےایک کالابیگ لےجاؤ،اس بات کاکوئی گواہ نہیں ہے،ان کےانتقال کےبعدہم تین بہن اور تین بھائی کی موجودگی میں الماری کھولی توایک بیگ نکلا،جس میں سونااورکچھ نقدرقم تھی)،اب شریعت کےحساب سے(سونااوریہ رقم )کیامیری بہن کی ہوگئی ؟شریعت کےحساب سےاس کا کیاحکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ سونااوررقم میراث شمارہوگی،بہن کاذاتی نہیں ہوگا،کیونکہ ہبہ کےمکمل ہونےکےلیےقبضہ ضروری ہے،اگرچہ  والدہ کی طرف سےزندگی میں ہبہ کردیاگیاتھا،لیکن اس پربیٹی نےان کی زندگی میں قبضہ نہیں کیا،لہذایہ سونااوررقم بیٹی کاذاتی نہیں ہوگا،بلکہ میراث شمار ہوگا۔

ہاں اگردیگربہن بھائی اس پرراضی ہوں  کہ چونکہ والدہ نےاپنی زندگی میں کہہ دیاتھا،لہذایہ سونااوررقم بہن ہی کودیدیتےہیں توتمام ورثہ کی رضامندی سےاس طرح بھی  کیا جاسکتاہے۔

حوالہ جات
" شرح المجلۃ" 1/473
:یملک الموھوب لہ الموھوب بالقبض ،فالقبض شرط لثبوت الملک ۔
"شرح المجلۃ"1 /462:
وتتم(الھبۃ)بالقبض الکامل لأنہامن التبرعات والتبرع لایتم الابالقبض الکامل ۔
 

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

03/شعبان     1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب