021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تیمم کے مسائل
79808پاکی کے مسائلتیمم کا بیان

سوال

مولانا صاحب !میں نے تیمم کے متعلق کچھ سوالاتپوچھنے تھے جو کہ یہ ہیں:

  1. کیا تیمم میں دونوں ہاتھوں سے منہ کا مسح کرنا لازم ہے؟ اگر ایک ہاتھ سے منہ اور دوسرے ہاتھ سے بازو کا مسح کیا جائےتو تیمم ہو گا یا نہیں ؟
  2. کسی آدمی کے دونوں بازو شل ہوں اور اس کو تیمم کروانے والا بھی نا ہو تو وہ تیمم کیسے کرے ؟
  3. کیاایک ہی مٹی سے سے کئی آدمی تیمم کر سکتے ہیں؟

کیاجنازے کے لیے کیے گئے تیمم سے پنج وقتہ نماز کی ادائیگی ہو سکتی ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

  1. تیمم میں دونوں ہاتھوں سے منہ کا مسح کرنا لازم نہیں۔البتہ  چہرے اورکہنیوں  سمیت دونوں ہاتھوں  پر  ایک ایک مرتبہ تازہ ضرب سے مسح کرنا لازم ہے۔
  2. اگر تیمم کرنے والے شخص  کے دونوں بازو شل ہوں اور اس کو کوئی دوسرا شخص تیمم کرانے والا بھی نہ ہو تو وہ اپنے ہاتھوں اور چہرے کو کسی دیوار یا زمین پر پھیر لے،اس سے تیمم ہو جائے گا۔
  3. ایک ہی مٹی سے کئی آدمی تیمم کرسکتے ہیں۔
  4. اگر پانی پر قدرت نہ ہونے کی وجہ سے جنازے کے لیے تیمم کیا گیا  تھا  اور اب تک پانی میسر نہیں ہے تو اس سے پنج وقتہ نماز کی ادائیگی  درست ہے،لیکن اگر پانی پر قدرت ہونے کے باوجود جنازے کے لیے تیمم کیا گیا  تھاتو اس سے پنج وقتہ نماز کی ادائیگی  درست نہیں۔
حوالہ جات
قال جمع من العلماء رحمھم اللہ: وإن مسح وجهه وذراعيه بضربة واحدة لا يجزيه. كذا في فتاوى قاضي خان. ولو مسح بإحدى يديه وجهه وبالأخرى إحدى يديه ،أجزأه في الوجه واليد الأولى ويعيد الضرب لليد الأخرى. كذا في السراج الوهاج (الفتاوی الھندیۃ:1/26)
قال العلامۃبرهان الدين أبو المعالي محمود بن أحمد رحمہ اللہ:وفي قول الشيخ الإمام الزاهد أبي حفص الكبير رحمه الله: أنه سئل عن رجل ‌شلت يده اليسرى..... وإن كانت ‌يداه كلاهما قد شلتا ولا يستطيع الوضوء والتيمم، قال: يمسح يده على الأرض، يعني ذراعيه مع المرفقين ويمسح وجهه على الحائط ويجزىء ذلك عنه.( المحيط البرهاني في الفقه النعماني:1/44)
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ: ولو شلت يداه ،يمسح يده على الأرض ووجهه على الحائط ويجزيه ولا يدع الصلاة ، هكذا في الذخيرة في الفصل الخامس قبيل فصل التيمم .(البحرالرائق:2/57)
وقال أیضاً: ولو شلت كلا يديه ‌يمسح وجهه وذراعيه ‌على ‌الحائط.( البحرالرائق:1/153)
قال العلامۃ بدرالدین العینی رحمہ اللہ: الرابع: ويجوز التيمم بالتراب المستعمل عندنا....، ولو تيمم جماعة بحجر واحد أو لبنة واحدة أو أرض جاز.( البناية شرح الهداية:1/550)
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ: لو تيمم لصلاة الجنازة أو لسجدة التلاوة ،أجزأه أن يصلي به المكتوبة بلا خلاف ،كذا في المحيط .
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ:قوله:( بخلاف صلاة جنازة)، أي فإن تيممها تجوز به سائر الصلوات لكن عند فقد الماء، وأما عند وجوده إذا خاف فوتها ،فإنما تجوز به الصلاة على جنازة أخرى إذا لم يكن بينهما فاصل كما مر، ولا يجوز به غيرها من الصلوات.(الدرالمختار مع رد المحتار:1/245)

محمد عمر بن محمد الیاس

دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی

6شعبان،1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمر بن محمد الیاس

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب