021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مورِث کے انتقال کے بعد مالِ میراث کی نگہبانی کا حق کس کو ہے؟
80080.62میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

حاجی محمد صدیقؒ کے انتقال کے بعد اُن کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی حفاظت، اُس کی شرعی تقسیم اور تمام ورثاء کو اُن کا حق پہنچانا کس کی ذمہ داری تھی؟

مرحوم کی 5 اولاد ہیں۔ دو بیٹے: شفاء اللہ، محمد امان اللہ اور تین بیٹیاں: صفیہ بی بی، ثریا بی بی، ذکیہ بی بی ہیں۔ شفاء اللہ بڑے بیٹے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مالِ میراث کی نگہداشت میں اصل ترتیب یہ ہے کہ میت نے جس کو وصی مقرر کیا ہے، وہ اُس کی نگرانی اور شرعی تصرفات کرنے کا حقدار ہے۔ لیکن اگر میت نے اپنی زندگی میں کسی کو وصی مقرر نہیں کیا، تو اُس کے ورثاء یا خاندان میں سے جو سمجھدار، دین کا بقدرِ ضرورت عالم اور اللہ کے احکامات کی پاسداری کرنے والا ہوگا، وہ اپنے مرحوم کی نیابت میں مالِ میراث کا نگران ہوگا۔ سوال میں ذکر کردہ  صورت میں اگر حاجی محمد صدیقؒ کے ورثاء میں سے شفاء اللہ میں یہ صلاحیت نہیں تھی کہ وہ اپنے والد کے مال میں خیانت نہ کرتا، اور سارے ورثاء کو ان کا حق دیتا، تو خاندان کے سمجھدار لوگوں کو چاہیے تھا کہ وہ اُس کو نا انصافی کرنے سے روکتے، اور مرحوم کے مال کی حفاظت کے لیے کسی کو متعین کرتے۔ تاہم چونکہ اب تک مالِ میراث کا نگران شفاء اللہ تھا، لہٰذا اگر اُس نے کہیں کسی کے ساتھ کوئی حق تلفی کی ہے تو وہ اس نقصان کو پورا کرنے کا ذمہ دار ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار (6/174):
"(ووليه [الصبي] أبوه، ثم وصيه) بعد موته، ثم وصي وصيه. كما في القهستاني عن العمادية. (ثم) بعدهم (جده) الصحيح، وإن علا، (ثم وصيه)، ثم وصي وصيه. قهستاني. زاد القهساني و الزيلعي: ثم الولي بالطريق الأولى، (ثم القاضي أو وصيه)، أيهما تصرف، يصح ... هذا في المال."

محمد مسعود الحسن صدیقی

دارالافتاء جامعۃ الرشید، کراچی

14/رمضان المبارک/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مسعود الحسن صدیقی ولد احمد حسن صدیقی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب