021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلڈ بنک کا خون فروخت کرنا اور اس کو آمدن کا ذریعہ بنانا
80304خرید و فروخت کے احکاماموال خبیثہ کے احکام

سوال

          بلڈ بینک میں خون فروخت کرنا اور اس کو آمدنی کاذریعہ بنانا شرعاً جائز ہے؟ جب کہ کچھ بلڈ بینک یہ تاویل کرتے ہیں کہ ہم پروسسنگ کی فیس لیتے ہیں جب کہ دیکھا جائے توپروسسنگ کی فیس سے کئی گنازیادہ وہ قیمت وصول کرتے ہیں جو اصلاً خون ہی کےبدلےمیں ثمن حاصل کرنے کے مترادف ہے، جب کہ پروسسنگ کی فیس تو ایک بہانہ ہے؟ کیااس طرح سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

          بلڈ بینک کے کام کو آمدن کا ذریعہ بناناجائز نہیں ہے۔ خون شرعا مال نہیں ہے اور جو چیز شرعا مال نہ ہو اس کی خرید و فروخت جائز نہیں۔حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے :

’’رسول اللہ ﷺ نے خون کی قیمت سے منع فرمایاہے‘‘

 

          علماء نے بلڈ بینک کے قیام کی اجازت اس شرط کے ساتھ دی ہے کہ خون کی خرید و فروخت نہ کی جائے بلکہ خون بطور عطیہ دیا جائے، البتہ بلڈ بینک کو خون کی صفائی اور حفاظت وغیرہ پر آنے والے حقیقی اخراجات لینے کی اجازت ہے۔

حوالہ جات
صحيح البخاري (3/ 84)
2238 - حدثنا حجاج بن منهال، حدثنا شعبة، قال: أخبرني عون بن أبي جحيفة، قال: رأيت أبي اشترى حجاما، فأمر بمحاجمه، فكسرت، فسألته عن ذلك قال: «إن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن ثمن الدم، وثمن الكلب، وكسب الأمة، ولعن الواشمة والمستوشمة، وآكل الربا، وموكله، ولعن المصور»
فتح الباري - ابن حجر (4/ 427)
الحكم الخامس ثمن الدم واختلف في المراد به فقيل أجرة الحجامة وقيل هو على ظاهره والمراد تحريم بيع الدم كما حرم بيع الميتة والخنزير وهو حرام إجماعا أعني بيع الدم وأخذ ثمنه
عمدة القاري شرح صحيح البخاري (17/ 332، بترقيم الشاملة آليا)
وقالوا يعني نهيه عن ثمن الدم أي السائل الذي حرمه الله
عمدة القاري شرح صحيح البخاري (32/ 107، بترقيم الشاملة آليا)
قوله عن ثمن الدم لأنه نجس

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۱۱/ذو القعدہ/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے