021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عہدِنبوی ﷺمیں قرآن کریم تحریر کرنے کا مقصد
80684علم کا بیانعلم کے متفرق مسائل کابیان

سوال

نبی کریمﷺنے اپنی حیاتِ طیبہ میں قرآن مجید تحریر کرنے کا حکم کیوں دیا تھا؟تاکہ لوگ اس تحریر کو دیکھ کر قرآن سیکھ سکیں یاقرآن کا کوئی تحفظ مقصود تھا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 نبی کریمﷺنے اپنی حیاتِ طیبہ میں قرآن مجید تحریر کرنے کا حکم اس لئے دیا تاکہ جس طرح قرآن مجید آپ ﷺپر اترا ہے اور جس طرح آپﷺنے اسے پڑھا یا سکھایا ہے اسے لکھ کر بھی محفوظ کرلیا جائے۔یہ اللہ کا حکم تھا تاکہ مستقبل میں ممکنہ اختلاف جو قرأت یا اس کے الفاظ،ترتیب اور لغت میں پیدا ہوسکتا ہے وہ نہ ہو۔

حوالہ جات

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

30/ذولحجہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب