021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اصحابِ صفہ کوکس چیز کی تعلیم دی جاتی تھی؟
80685علم کا بیانعلم کے متفرق مسائل کابیان

سوال

اصحابِ صفّہ کو کس چیز کی تعلیم دی جاتی تھی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصحاب صفّہ سے مراد اُن صحابہ کرام کی جماعت  ہے جنہوں نے اپنے آپ کو تمام تر دنیوی علائق سے بے نیاز کرکے دینی تعلیم وتربیت اور عبادت و ریاضت کے لئے وقف کر رکھا تھا۔

اصحاب صفّہ ہر چیز سے یکسو ہوکر علم ِدین حاصل کرنے اور منبعِ نبوت سے مکمل مستفیض ہونے میں کوشاں رہتے تھے،مسجدِ نبوی  ہی میں قرآن کریم،سنتِ رسولﷺ اور شرائعِ اسلام کا علم حاصل کرتے اور آپس میں تکرار کرتے رہتے تھے۔

حوالہ جات

محمدمصطفیٰ رضا

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

30/ذولحجہ/1444ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد مصطفیٰ رضا بن رضا خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب