021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عمر رسیدہ کے لیےروزوں کے فدیہ کا حکم
80717روزے کا بیاننذر،قضاء اور کفارے کے روزوں کا بیان

سوال

میری ساس عمر رسیدہ اور بیمار ہیں صرف پانچ روزے رکھ سکی ہیں۔ آج کی تاریخ میں کنتی رقم روزے کا فدیہ دیں؟یہ بھی رہنمائی فرمائیں کہ حساب گندم کی قیمت سے لگایا جاتاہے یا گندم کے آٹے کی قیمت سے۔ ہمارے ہاں گندم کا آٹا 160 روپے کلو ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی عمر رسیدہ ہو اور مستقبل میں اس کے صحت یاب ہونے کی امید بھی نہ ہو تو ایسے شخص کے لیے قضاء روزوں کا فدیہ دینا درست ہے، لہٰذا اگر آپ کی ساس اتنی عمر رسیدہ ہیں کہ مستقبل میں بھی ان کے صحت یاب ہو کر روزے رکھنے کی امید نہ ہو تو ان کے قضاء روزوں کا فدیہ دیا جا سکتا ہے۔

روزے کا فدیہ صدقۃ الفطر/فطرانہ کے برابر ہے، یعنی تقریباً پونے دو کلو گندم یا آٹا یا ان  کی قیمت۔لہٰذا آپ کی ساس کے جتنے روزے قضاء ہوئے ہیں فی روزہ مذکورہ حساب سے فدیہ دیں اور جس دن فدیہ ادا کریں اس دن کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔

حوالہ جات
بدائع الصنائع (2/ 72)
ودقيق الحنطة وسويقها كالحنطة ودقيق الشعير وسويقه كالشعير عندنا....وعندنا المنصوص عليه معلول بكونه مالا متقوما على الإطلاق لمانذكر وذكر المنصوص عليه للتيسير لأنهم كانوا يتبايعون بذلك على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، على أن الدقيق منصوص عليه لما روي عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال >أدوا قبل الخروج زكاة الفطر فإن على كل مسلم مدا من قمح أو دقيق< وروي عن أبي يوسف أنه قال الدقيق أحب إلي من الحنطة والدراهم أحب إلي من الدقيق والحنطة لأن ذلك أقرب إلى دفع حاجة الفقير.
المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة (2/ 681)
 ودقيق الحنطة وسويقها كالحنطة ودقيق الشعير وسويقة كالشعير عندنا، والجواز باعتبار العين؛ لأن الدقيق منصوص عليه في بعض الروايات.

عمر فاروق

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

۳۰/ذو الحجہ/۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمرفاروق بن فرقان احمد آفاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب