021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرقہ اباضیہ کی اقتداء میں نمازکاحکم
81938نماز کا بیان تکبیرات تشریق کا بیان

سوال

 میں عرصہ تقریباً بارہ سال سے عمان میں کام کر رہا ہوں ۔تب سے میں ان کے پیچھے نماز عیدین اور جمعہ پڑھ رہا ہوں ،مجھےکسی نے کہا ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، کیا ان کے پیچھے نماز ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں ادا کر سکتے تو پھر جماعت کی نماز اور عیدین اورجمعہ مستقل طور پر چھوڑ دیں ؟اور یہاں کے امام نماز ظہر اور عصر میں چاروں رکعت میں سورۃ فاتحہ ہی پڑھتے ہیں، پہلی دو رکعت میں سورۃ نہیں ملاتے، اگر جماعت کے ثواب کے لیے آخری دو رکعت میں شامل ہو جائیں تو نماز صحیح ہو جائے گی ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فرقہ اباضیہ کے بارے میں علماء محققین کا فیصلہ ہے کہ وہ خوارج کا ایک فرقہ ہے جن کے عقائد قرآن وحدیث اور اہل السنۃ والجماعۃ کے خلاف ہیں،چندعقائددرج ذیل ہیں:

۱۔ قرآن پاک جو اللہ کا کلام ہے، وہ مخلوق ہے ۔

2.  قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوگا۔

3.ایک مسلمان گناہوں کی وجہ سے جب دوزخ میں جائے گا تو پھر وہ دوبارہ جنت میں نہیں جائے گا۔

اس لئے اس فرقہ کی اقتداء میں نمازپڑھناجائزنہیں،قرب وجوارمیں کوئی اورمسجدنہ ہوتواپنے گھرمیں جماعت کااہتمام کریں،جماعت کے لئے کوئی نہ ملے توانفرادی نمازپڑھیں،نیزکوشش جاری رکھیں کسی کوآمادہ کرکے جماعت کے ساتھ نمازکااہتمام ہو۔                              

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

  ۱۱/جمادی الاولی ۱۴۴۵ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے