81983 | ہبہ اور صدقہ کے مسائل | ہبہ کےمتفرق مسائل |
سوال
میرے والدصاحب کاکچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکاہے،میں نے ایک کاروبارشروع کیاہے اوراس میں نیت کی ہے کہ اس کاروبارکے منافع میں سے دس فیصدمیرے اوروالدمرحوم کی طرف سے صدقہ ہوگا،کیایہ نیت درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صدقہ کرناباعث ثواب اوراللہ کی رحمتیں لانے کاذریعہ ہوتاہے، آپ کامنافع کے ایک حصہ کواللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کاارادہ بہت قابل ستائش اورقابل تحسین عمل ہے،ان شاء اللہ یہ عمل آپ اوروالدمرحوم کے لئے بہت خیرکاذریعہ ہوگا۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۱۲/جمادی الاولی ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |