73670 | قربانی کا بیان | عقیقہ کا بیان |
سوال
کوئی شخض واجب قربانی میں عقیقہ کی بھی نیت کرتا ہے تو یہ درست ہوگا؟دونوں ادا ہوجائیں گے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چھوٹے جانور میں اور بڑے جانور کے ایک حصہ میں ایک نوع کی نیت کی جاسکتی ہے خواہ قربانی کی نیت کی جائے یا عقیقہ کی ۔لہذا مذکورہ صورت میں قربانی کے ساتھ عقیقہ کی نیت کرنا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 70)
فلا يجوز الشاة والمعز إلا عن واحد وإن كانت عظيمة سمينة تساوي شاتين مما يجوز أن يضحى بهما؛ لأن القياس في الإبل والبقر أن لا يجوز فيهما الاشتراك؛ لأن القربة في هذا الباب إراقة الدم وأنها لا تحتمل التجزئة؛ لأنها ذبح واحد وإنما عرفنا جواز ذلك بالخبر فبقي الأمر في الغنم على أصل القياس.
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
04/12/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |