73668 | قربانی کا بیان | قربانی کے متفرق مسائل |
سوال
کیا غیر سودی بینکوں میں کام کرنے والوں کی آمدن حلال ہے اور ان کو قربانی کے جانور میں بطور حصہ دارشریک کیا جا سکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
غیر سودی بینک مستند مفتیان کرام کی زیر نگرانی کام کرتے ہیں،ان میں ہونے والے معاملات انہیں کی اجازت اور نگرانی میں ہوتے ہیں۔ان مستند مفتیان پر اعتماد کرتے ہوئے یہ کہا جائے گا کہ ان بینکوں میں کام کرنے والے ملازمین کی آمدن حلال ہے اور ان بینکوں کے ملازمین کو قربانی میں حصہ دار بنانا جائز ہے۔
حوالہ جات
بذل المجهود في حل سنن أبي داود (11/ 10)
عن الشعبي قال: سمعت النعمان بن بشير، ولا أسمع أحدا بعده - يقول: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: إن الحلال بين, وإن الحرام بين, وبينهما أمور مشتبهات.
محمد عبدالرحمن ناصر
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
04/12/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |