71725 | نماز کا بیان | مسافر کی نماز کابیان |
سوال
سنتوں کے بارے میں صحیح معلومات نہیں ہیں ، سفر میں سنتیں معاف ہوتی ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حالت ِ سفر میں اگر جلدی ہو تو سنتیں چھوڑنے کی گنجائش ہے، البتہ اگر جلدی نہ ہو جیسےکسی جگہ قیام ہوتومؤکدہ سنتیں بھی پڑھنے کا حکم ہے۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق للنسفي (4/ 325)
والمختار أنه إن كان حال أمن وقرار يأتي بها لانها شرعت مكملات والمسافر إليه محتاج، وإن كان حال خوف لا يأتي بها لانه ترك بعذراه.
مصطفی جمال
دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی
۳۰/۶/۱۴۴۲
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |