021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کاسمیٹیکس کی مصنوعات خصوصاً فیئراینڈ لولی اور لکس کے استعمال کا حکم
75552جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

کاسمیٹکس کی پروڈکٹس زیادہ تر خنزیر کی چربی سے بنتی ہیں، خصوصاً برش، فیئر اینڈ لولی (Fair & Lovely)اور لکس وغیرہ، ان کو استعمال کرنا، یا انکو بیچنا کیسا ہے؟ حرام ہے یا کم از کم شبہ والا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کاسمیٹکس  کی جن چیزوں میں خنزیر کی چربی کی آمیزش کا شبہ ہو، ان کے اجزائے ترکیبی کے بارے میں صحیح و معتبر تحقیق ضروری ہے، اگر   کم از کم دو مسلمان و دین دار افراد کی خبر سے یا  لیب ٹیسٹ کے ذریعے سے اس کی تصدیق ہو جائے  کہ ان میں واقعتاً خنزیر کی چربی ملائی گئی ہے تو ایسی چیزوں کا استعمال ناجائز و حرام ہو گا۔

البتہ سوال میں مذکور مصنوعات جیسے فیئر اینڈ لولی اور لکس صابن وغیرہ کا استعمال  کرنا اور بیچنا  جائز ہے کیونکہ یہ دونوں مصنوعات مستند حلال سرٹیفکیشن مہیا کرنے والے ادارے  Islamic Food and Nutrition Council of America (IFANCA) سے سرٹیفائیڈ ہیں ۔

حوالہ جات
القرآن الکریم ،[الأنعام: 145]: 
﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ﴾
الأشباہ والنظائر   (252/1):
الأصل في الأشیاء الإباحۃ حتی یدل الدلیل علی عدم الإباحۃ ۔

محمد انس جمیل

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

‏۱۸، جمادی الثانی ۱۴۴۳ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد انس ولدمحمد جمیل

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب