78619 | روزے کا بیان | روزے کے مفسدات اور مکروھات کا بیان |
سوال
ایک شخص نے رمضان کے روزہ میں اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کی ۔اس شخص کے لیے کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
رمضان میں روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے ہم بستری کی اور اس کو روزہ یاد بھی ہوتو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، سچے دل سے توبہ و استغفار لازم ہونے کے ساتھ ساتھ قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے، یعنی ایک روزہ بطورِ قضا رکھے گا اورکفارے میں ساٹھ روزے مسلسل رکھنے بھی واجب ہوں گے۔ کفارے کے 60 روزے رکھنے پر قادر نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانا، یا ساٹھ مسکینوں کو فی کس ایک صدقۃ الفطر کے بقدر رقم ادا کرنا ہوگی۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عبدین رحمہ اللہ: وإن جامعاالمكلف آدميا مشتهى في رمضان أداء ؛لما مر ،أو جامع أو توارت الحشفة في أحد السبيلين أنزل أو لا.( رد المحتار:3/385)
قال جمع من العلماء رحمھم اللہ: من جامع عمدا في أحد السبيلين فعليه القضاء والكفارة، ولا يشترط الإنزال في المحلين كذا في الهداية. وعلى المرأة مثل ما على الرجل إن كانت مطاوعة، وإن كانت مكرهة فعليها القضاء دون الكفارة.( الفتاوى الهندية1/225)
قال العلامۃ فرید الدین الھندی رحمہ اللہ: إذا جامع امرأته فى نهار رمضان ............وإن جامعها في دبرها أو جامع أمة في دبرها متعمدا عليها القضاء والكفارة، أنزل أو لم ينزل.
(الفتاوی التاتارخانیۃ:3/393)
محمد عمر الیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
24 جمادی الاولی،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |