021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق نامہ پرزبردستی دستخط لینے کا حکم
78374طلاق کے احکاممدہوشی اور جبر کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

سوال

مفتی صاحب! میں نےاپنی مرضی سے گھر والوں کو بتائے بغیر کورٹ میرج کی،میرا لڑکےکے ساتھ کفاءت بنتی تھی،ہم دونوں ایک ہی ذات برادری سےہیں،لڑکا تعلیم،شکل،پیسہ،حسب،نسب،سرکاری نوکری کےلحاظ سےمجھ سےزیادہ ہے،جب میں نےاپنے گھروالوں کوشادی کابتایا توسب مجھے طلاق لینے پرزبردستی مجبورکرنےلگے کہ وہ دونوں کوجان سے مار دیں گےاورمیرےشوہرکوجھوٹےالزامات لگا کر جیل میں قیدکروادیں گے،اسے گولی ماردیں گےوغیرہ اورایک دن میرےسسرکورات کےوقت گھر لائےاوراس کےسامنےمجھ سےزبردستی ڈراکےکہلوایاکہ میں طلاق چاہتی ہوں،ورنہ وہ میرےشوہرکوجان سےماردیں گے،جبکہ میرا سسر یہی کہتارہا کہ وہ طلاق نہیں چاہتے،بلکہ وہ میرے گھر والوں سے رشتہ مانگتےرہے،مگرمیرے گھروالوں نےنہ صرف رشتہ سےانکار کردیا،بلکہ وہ میرےسسرکودھمکیاں دینے لگے کہ تھانہ ایس ایچ اواور ڈی پی او ہمارے رشتہ دار ہیں،ابھی کال کرکےسب کو اٹھا کر تھانے میں بندکروا کربہت مارپیٹ کریں گےاورمیرےشوہر کو بھی مارا اور بہت دھمکیاں دیں کہ وہ طلاق دے، نہیں تو پھر اس کو گولی مار دیں گے،جھوٹے الزامات لگا کرجیل میں بندیاسرکاری نوکری ختم کروادیں گے،جس جگہ نوکری کرتاتھا،ادھرجاکرسب کےسامنےمارا،روز نوکری پرآتےجاتے اسے گھورتے،راستے میں اسےتنگ کرتے،نکاح کےگواہوں سےرابطہ کرکے ان سےانکارکروایا کہ ان کےسامنے نکاح نہیں ہوا،نکاح رجسٹرارسےمل کرنکاح نامہ جعلی کروادیا،اینٹی کرپشن میں مقدمہ،اغوا کامقدمہ وغیرہ،میراشوہر بہت ڈرگیاتومیراشوہربولا کہ میری بیوی کومیرے سامنےپیش کرواوراگروہ مجھ سے طلاق مانگےگی تو طلاق دےدوں گا،مگرمیرے گھر والےاس بات پرراضی نہیں ہوئےاورزبردستی کرتےرہے کہ طلاق دےاورمیرےشوہرکو ایک دن بتایا کہ اس دن آ کرطلاق کے کاغذات پردستخط کرے،مگراس نے اس بات پر زبردستی دستخط کرنے سے انکار کر دیاتو میرا ابواورتایا پولیس سٹیشن مقدمہ درج کروانے گئے تو میرےشوہرکے گھروالوں کو بھی پتہ چل گیا کہ وہ مقدمہ درج کروانےگئے ہیں تو 2 دن رات میرا شوہرڈر کی وجہ سے گھرسےباہر چھپتارہا کہ پولیس پکڑ نہ لے پھرمیرےشوہرکےبہنوئی نےمیرے گھر والوں کو کال کی کہ وہ مقدمہ درج نہ کروائیں یااگر درج ہےتو واپس لے لو وہ طلاق کے کاغذات پردستخط کردے گا،پھردوسرےدن میرے گھروالوں نےطلاق کے کاغذات بنواےاوراس پر میرے شوہرنےدستخط کردیئے،مگروہ طلاق پرراضی نہیں تھااورنہ ہی زبان سےطلاق دی۔مہربانی فرماکربتائیں کہ کیاایسی طلاق ہوئی یانہیں؟ کیامیں اب بھی اس کی بیوی ہوں؟اگرمیرے گھروالےمیرا نکاح کرتے ہیں توکیاوہ نکاح جائزہوگایانہیں؟ اگروہ زبردستی نکاح کرواتے ہیں تواس کا عذاب و گناہ کس پر ہو گا؟ہم دونوں اس طلاق پرراضی نہیں ہیں،ہم ابھی بھی ساتھ رہناچاہتے ہیں،میرےشوہرنےنہ توزبان سےطلاق دی اورنہ ہی طلاق کےکاغذات لکھےاورنہ ہی طلاق کےکاغذات تیارکروائے،بلکہ اس نے زبردستی مجبورہوکربغیرنیت وارادے کےدستخط کئے ہیں،جبکہ دل سےوہ طلاق دینانہیں چاہتےتھے۔مہربانی فرما کرجلدسےجلدجواب باضابطہ مہرشدہ تحریر ی فتویٰ کی صورت میں عنایت فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر واقعی پولیس کی دھمکی دے کر طلاق نامہ پر دستخط کروا دیئےہیں تو طلاق نہیں ہوئی ہے،کیونکہ تحریری طلاق میں اگرزبردستی دستخط لئےجائیں توطلاق نہیں ہوتی۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 379)
رجل أكره بالضرب والحبس على أن يكتب طلاق امرأته فلانة بنت فلان بن فلان فكتب امرأته فلانة بنت فلان بن فلان طالق لا تطلق امرأته كذا في فتاوى قاضي خان.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۹جمادی الاولی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب