021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غلطی سے طلاق دہندہ لکھنے سے طلاق واقع نہ ہوگی۔
70949طلاق کے احکامتحریری طلاق دینے کا بیان

سوال

یوٹیوب پر فلم دیکھتے ہوئے طلاق والی فلم پر کہ "فلاں عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی" پر غلطی سے ٹچ لگ جائے اور فلم چل پڑے یا فارم فل کرتے ہوئے غلطی سے اپنی ازدواجی حیثیت طلاق یافتہ(غیر شادی شدہ) پر کلک ہوجائے جبکہ شادی شدہ پر کلک کرنا ہواور طلاق کی نیت نہ ہو۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی صورت میں طلاق واقع نہ ہوگی،اس لیے کہ کتابت میں طلاق کے واقع ہونے کے لیے نیت یا اقرار ضروری ہے۔(حقانیہ:ج۴،ص۴۵۷)

 واضح رہے کہ طلاق مرد دیتا ہےاور اس کے لیے صحیح لفظ"طلاق دہندہ" کا  ہے ،نہ کہ "طلاق یافتہ، اس لیے کہ اس کے معنی طلاق پانے والی۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 247)
 وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه اهـ ملخصا

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰جمادی الاولی ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب