021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشت زنی کا گناہ اوراس کی نحوست
78405جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

مفتی صاحب!ماشاءاللہ سےمیری شادی ہوگئی ہےاورماشاء اللہ سےمیرے4 بچےہیں،شادی سےپہلےمیں غلط کام میں پڑگیاتھا،(مطلب ہاتھ کااستعمال کرنا ہے۔)اس سےجسمانی کمزوری ہوگئی تھی،اب میں نےبہت استغفارکیاہےاورمیری زندگی بڑی اچھی گزررہی ہےماشاءاللہ سےاورماشاءاللہ سےجسمانی کمزوری بھی دورہوگئی۔

 1:سوال یہ ہے کہ کیایہ کوئی حدیث ہےکہ جولوگ ہاتھ کااستعمال کرتےہیں وہ نامردہوجاتےہیں۔

 2:کیااستغفارکرنےسےاللہ گناه معاف فرمائیں گے؟جزاک اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 ۱و۲۔ہاتھ کا استعمال کرنے پر لعنت تو بعض روایات میں وارد ہے ،البتہ  اس  کی وجہ سے نامردہونے کی تصریح کسی روایت میں نہیں ملی ،لیکن اس گناہ کی نحوست سے یہ بیماری ہوجاناطبعی طورپربعید نہیں، چنانچہ ا طباء کےبقول  یہ   بیماری دیگرامراض کےعلاوہ نامردی کا بھی باعث بن سکتی ہے۔باقی اللہ تعالی سچی توبہ کرنے سے ہر گناہ معاف فرمادیتے ہیں،البتہ فرائض وواجبات وحقوق العباد کی ادائیگی ذمہ  میں باقی رہے گی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۲جمادی الاولی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب