021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض وصولی کے لیےگروی کےبیچنے کا حکم
78080گروی رکھنے کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

میری سنارکی دوکان ہے،میرے پڑوسی سنارکی دوکان پرایک صاحب کام کرتےہیں،اپریل 2021 میں اپنےسنارمالک دوکان سے90000روپےقرض لیااورزرضمانت کےطور پر10گرام خالص سونے کا لاکٹ رہن کردیاجو کہ اس وقت 90000 روپےمالیت کا تھااور قرض کی ادائیگی دو مہینے بعد کرنے کا کہا کہ ان کی B .C جو کہ ایک لاکھ کی ہےاوردو مہینےبعدجون2021 میں کھلےگی،اس میں سے 90000 ادھاررقم ادا کرکےاپنی زرضمانت واپس لےلوں گا،اس 15 اکتوبر 2022یعنی کوئی 16مہینے بعدان صاحب نےاس سنارکو30000 روپے دئیے اور کہاکہ میری وہ B.C ٹوٹ گئی تھی، آپ یہ رقم رکھ لیں اورباقی میری ایک اور B.C 5000 روپے کی جو تقریباً دو مہینے بعد جنوری 2023 ملے گی،آپ کو دے کراپنی چیز واپس لےلونگا،اس پر سنار نےان سےمعذرت کی اوران سے کہاکہ اس شعبان بمطابق اپریل 2022 میں نےزرضمانت کھلی کرلی اوریہ کہ گر آپ کو چاہیے تھی تو ادائیگی میں نا کام ہونے پر جب ہی مجھ سے مزید وقت مانگ لیتے یا مجھ سےمعاہدہ کرلیتے کہ جب ہونگے تب ادا کردوں گا۔نوٹ :- اس وقت اس خالص سونےکی مالیت تقریباً 130000(ایک لاکھ تیس ہزار ہے) اورآگے اللہ ہی جانے کیا ہو۔برائے مہربانی اس سلسلے میں شریعت کیا کہتی ہے؟رہنمائی فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زر ضمانت کے طور پر جمع کردہ 10گرام سونا سنار کے پاس رہن(گروی) ہے،گروی کا شرعی حکم یہ ہے کہ  مالک نے جب تک  رقم دینے سے  انکار نہیں کرے،گروی رکھنے والے کے لیے اس کو بیچنا جائز نہیں ہوتا، لہذامسؤلہ صورت میں سنار کے لیے اس سونے کو بیچ کر رقم وصول کرنا جائز نہیں تھا،اگر اس نےسونا بیچ دیا ہےتواس کے ذمہ  لازم ہے کہ اپنی رقم وصول کرکے دس گرام سونا مالک کو واپس کرے،البتہ اگر مالک(گروی رکھوانے والے) نے سونا گروی رکھواتے وقت کہا  تھا کہ وقت پرقرض ادا نہ کرسکا تو آپ کو وصولی کا اختیار ہے تو ایسی صورت میں سونا بیچ کر  قرض دی گئی رقم کی وصولی درست ہوگئی ہے،لیکن ایسی صورت میں اگرسونا قرض رقم سےزیادہ  پربکا ہوتووہ زائدرقم مالک کوواپس کرناسنار پرلازم ہوگا۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 505):
(ولا يملك راهن ولا مرتهن بيعه بغير رضا الآخر)
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 349):
كما لو شرط المرتهن بيع الرهن إذا لم يؤد الراهن المال فإنه يصح ولا يملك الرجوع عن ذلك

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۵ربیع الثانی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب