021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انشورنس اورایکسٹینڈیڈوارنٹی، سودی بینک کے کیش بیک اور اکاؤنٹ کا حکم
78162سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

 ۱۔جب ہم کوئی الیکٹرونک سامان خریدتےہیں تواس پرچندسال کی وارنٹی دی جاتی ہےاورکمپنی کی جانب سےایک آفرہوتی ہےکہ ہم کچھ پیسےدےکراپنےسامان پرکچھ سال کی وارنٹی مزیدلےسکتے ہیں،یہ وارنٹی اسی کمپنی کی طرف سےہوتی ہےجس کاسامان ہم لیتے ہیں،لیکن بعض دفعہ یہ اسکیم کسی دوسری کمپنی کی طرف سےہوتی ہے،لہٰذا مجھےیہ پوچھناتھا کہ یہ حرام بیمہ کی شکل تونہیں؟جو کہ ایکسٹینڈیڈ وارنٹی کےنام پربیچاجارہا ہے۔تفصیل سےبتائیں۔

 ۲۔سودی بینک کےڈیبٹ کارڈسےخریداری کرنےپرجوکیش بیک ملتاہے،کیاوہ حلال ہے؟یہ آفر چنددنوں کےلیےہی رہتاہے۔

۳۔کیامینیمم بیلنس سیونگ اکاؤنٹ کھلوایاجاسکتاہےياصرف زیروبیلنس سیونگ اکاؤنٹ کھلواناچاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱۔ انشورنس درحقیقت ممکنہ ومتوقعہ  حادثہ یا نقصان کی تلافی کی ضمانت کا معاملہ ہے جو قمار یعنی جوا اور نقصان کی صورت میں دی گئی رقم سے زیادہ وصولی کی صورت میں سود ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،خواہ  متعلقہ ادارہ یا فرد جس سے خریداری کا معاملہ ہورہا ہو، اس سے کیا جائے یا کسی دوسرے فرد یا ادارے سے،لہذا سامان کی ممکنہ خرابی ٹھیک کرنے کی ضمانت کے عوض کمپنی کوادائیگی کرنا جائز نہیں،اگر نقصان ہوگیاتو اپنی دی گئی رقم سےزیادہ کی تلافی لینابھی ناجائز ہے،یہ بالکل انشورنس کی طرح ہے۔

۲۔ سودی بینک  کی ڈیبٹ کارڈ پر کیش بیک  دینااورلینا اگر بینک اور صارف کے درمیان کسی واضح معاہدہ کی بنیاد پر ہویابینک یہ سہولت صرف ٖڈیبٹ کارڈ کے حامل کو ہی دیتا ہو توایسی صورت میں یہ قرض پرمشروط نفع ہونے کی وجہ سےسود اور ناجائز ہے اور اگر کسی قسم کا معاہدہ کی وجہ سے یہ حق نہ ہو،بلکہ بینک اپنی تشہیر کے لیےاپنی صوابدید پر ایسا کرتا ہواوریہ سہولت سیونگ اور کرنٹ دونوں قسم کے اکاؤنٹ کے حامل صارفین کو مہیا ہو یعنی صارف کی طرف سے چند فیصد مکمل یا جزوی ادائیگی بطور کیش بیک بینک/ متعلقہ کمپنی کرتی ہو تو کارڈ پرملنے والے ایساانعام یا سہولت اگرچہ سود نہیں ،لیکن سودی بینک کے ساتھ تعاون کی وجہ سے اس سےبھی احتراز ضروری ہے،البتہ اگرکرنٹ اکاؤنٹ سےوابستہ ڈبیٹ کارڈ پر یہ ڈسکانٹ بائع ( مال فروخت کنندہ) کی طرف سے ہو تو اس کالینا جائز ہے۔

۳۔سودی  بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا جائزنہیں،چاہےمینیمم بیلنس ہویازیروبلینس،البتہ شدید ضرورت میں کرنٹ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۶ربیع الثانی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب