021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معافی مانگنےسےقبل ہی متعلقہ شخص فوت ہوجائے۔
78466جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میراسوال ہےکہ اگرمیں نےجان بوجھ کرکسی انسان کادل دکھایاہےاورمجھےاُس پرپشیمانی ہوئی جس کی وجہ سےمجھےاُس سےمعافی لےلینی چاہئےجس کااس کوپتہ نہ تھااورآج کادن چھوڑکرکل میں اس سےمعافی لینےکےلئےجانےکاپروگرام بھی بناچکاہوں،لیکن ہوتایوں ہے کہ آج شام کوہی اُس کاانتقال ہوجاتاہے،جس کی وجہ سےمیں اس سےمعافی نہیں لےسکا،اُس کواس دنیاسےگذرےآج کم وبیش 10 سال ہوچکے ہیں،لیکن آج تک مجھےاس بات پرپچھتاواہوتاہے۔ اِس معاملےمیں میرےلئےکیاحکم ہے؟ کیاابھی بھی اُس سےمعافی لےلینامیرےلئےممکن ہے؟یااِس کےعلاوہ کوئی اورصورت ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس کی ممکنہ صورت یہ ہے کہ اس کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کامستقل معمول بنالیں اور اس کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک  کرتے رہیں ،ان شاء اللہ امید ہے کہ اللہ تعالی آخرت میں آپ کی طرف سے اس پشیمانی کا ازالہ فرمادےگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷جمادی الاولی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب