021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مغرب اور عشاء کی اذان کے درمیان فاصلہ اور نقشوں پر عمل کرنے کاحکم
56862نماز کا بیاناوقاتِ نمازکا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ مغرب اور عشاء کی اذان کے درمیان کتنافاصلہ ضروری ہے ؟دائمی نقشوں میں جو وقت لکھاہے مثلاً:جولائی بتاریخ 17 غروبِ آفتاب 7:27 منٹ اورعشاء کا وقت 9:4منٹ لکھاہے ،اس لحاظ مغرب اورعشاء کے درمیان دوگھنٹے اورتیرہ منٹ کا فاصلہ بنتاہے جبکہ فتاوی فریدیہ ج:2 میں لکھاہے کہ جب سورج یقیناً ڈوب جائے اوراس کے بعد سوا گھنٹہ گزرجائے تو عشاء کاوقت شروع ہوجاتاہے اورمفتی صاحب مرحوم لکھتے ہیں ہمارے مشاہدات اورتجربے سے یہ بات ثابت ہے ،نیز مفتی صاحب نے لکھاہے مغرب وعشاء کے درمیان وقفہ کادارومدار مشاہدہ پرہے تو میرا سوال یہ ہے کہ نقشوں پر عمل درآمدکس حد تک صحیح ہے ؟اگر نقشوں پر عمل نہ کریں تو نماز جائز نہ ہوگی ؟یا ان پر عمل کرنامحض مستحب ہوگا؟ اورمفتی صاحب نے جو مشاہدہ اورتجربہ کی بات لکھی ہے تو یہ ہر کس و ناکس کا کام نہیں ،آپ صاحبان سے التماس ہے کہ بین العشائین فاصلہ کتنا ضرورہے ؟مدلل ومفصل بیان فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وقتِ مغرب اورعشاء کے درمیان کا وقفہ ہر مقام اور موسم کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے،اس لیے حتمی طور پر اس کے دورانیہ کی تعیین نہیں کی جاسکتی، البتہ مستفتی چونکہ دہ آدم خیل کے علاقے کا رہائش پذیر ہے،جس کا عرض البلد33:41اور طول البلد71:30ہے،جس کے مطابق غروب آفتاب اور عشاء (پندرہ درجے زیر افق) کا درمیانی وقفہ زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تیس منٹ ہے اور کم سے کم وقفہ ایک گھنٹہ تیرہ منٹ ہے۔ نقشہ پر عمل کرنا محض سہولت کی وجہ سے ہوتاہے اگر بغیر نقشوں کے صحیح وقت کا پتہ کسی کوچلتاہوتو اس کے لیے اس کا استعمال ضروری نہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کے زمانہ میں بھی یہ نقشے نہیں تھے ۔ حضرت مفتی فرید رحمہ اللہ علیہ نے جو کچھ لکھاہےوہ محض ایک اندازہ ہے جو صحیح وقت کے قریب قریب ہے، اس زمانےمیں لوگ چونکہ بالعموم مشاہدات نہیں کرتے، نیز برقی آلات کے زیادہ ہونے کی وجہ سے افق کا مشاہدہ مشکل بھی ہوگیاہے، اس لیے بہتریہ ہے کہ موجودہ زمانےمیں معتمدعلماء، ماہرینِ فلکیات کے نقشوں سے استفادہ کیاجائے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب