021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
باپ نے بیٹے کوکاروبارکے لئے پیسے دئیے تواس میں میراث کاحکم
55618-2مضاربت کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

سوال : دوسرامسئلہ یہ ہے کہ باپ نے 8 لاکھ نقدمال بڑے بیٹے کودیاکہ تم اس میں کاروبار کرواورگھرکاخرچہ بھی چلانااورچھوٹے بھائیوں کودینااوران کاہاتھ بٹانامگرپانچ چھ سال تک تووہ گھرکاخرچہ چلاتے رہے مگراب نہ گھرکاخرچ چلاتے ہیں اورنہ بھائیوں کودیتاہے اورکاروبار اسی پیسوں سے کررہاہے اوراس میں اس نے اضافہ بھی کیاہے جبکہ چھوٹے بھائیوں نے کمائی نہیں کی ہے تومعلوم کرناہے کہ اس کے نقدمال میں چھوٹے بھائی بہن شریک ہوں گے یانہیں؟اورکچھ جائیداد بھی خریدی ہے تووہ اس کی الگ ہوگی یاباقی بہن بھائی بھی شریک ہوں گے وضاحت فرمادیجئے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں باپ نے بیٹے کوجوپیسے کاروبارکے لئے دیئےہیں یہ بطورمضاربت ہیں اورمضاربت میں ضروری ہے کہ نفع کی تقسیم فیصدی لحاظ سے طے ہو،مذکورہ صورت میں چونکہ یہ طے نہیں ہے اس لئے یہ مضاربہ فاسدہ ہے اس لئے اس میں کام کرنے والے(بیٹے ) کواس کی محنت کی معروف اجرت دی جائے گی،باقی اصل رقم اورساری کمائی میں تمام بہن بھائیوں کاحصہ ہوگااور میراث کے حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی ۔
حوالہ جات
" رد المحتارعلی الدرالمختار" 23 / 348: ( وكون الربح بينهما شائعا ) فلو عين قدرا فسدت ( وكون نصيب كل منهما معلوما ) عند العقد . ومن شروطها : كون نصيب المضارب من الربح حتى لو شرط له من رأس المال أو منه ومن الربح فسدت ، وفي الجلالية كل شرط يوجب جهالة في الربح أو يقطع الشركة فيه يفسدها ، وإلا بطل الشرط وصح العقد اعتبارا بالوكالة۔ "بدائع الصنائع"13 / 317: وأما" حكم المضاربة الفاسدة, فليس للمضارب أن يعمل شيئا مما ذكرنا أن له أن يعمل في المضاربة الصحيحة, ولا يثبت بها شيء مما ذكرنا عن أحكام المضاربة الصحيحة, ولا يستحق النفقة, ولا الربح المسمى, وإنما له أجر مثل عمله, سواء كان في المضاربة ربح أو لم يكن؛ لأن المضاربة الفاسدة في معنى الإجارة الفاسدة, والأجير لا يستحق النفقة ولا المسمى في الإجارة الفاسدة, وإنما يستحق أجر المثل۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب