021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پیشاب کےقطروں کی شکایت کا حکم اورحل
78219پاکی کے مسائلمعذور کے احکام

سوال

آج کل کےموسم کےحوالےسےمجھےپیشاب کےقطرےچلنےکی شکایت ہے،حالانکہ میں اپنی استطاعت کےمطابق 3-4مرتبہ استنجاء بھی پابندی سےکرتا ہوں،لیکن اس کےباوجودبھی مجھے یہی مسئلہ درپیش آتا رہتا ہے،اس صورت میں میرےلئےکیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پیشاب کے قطرے ناپاک ہیں اور ان کے نکلنےسے وضو ٹوٹ جاتا ہے، لہذا اس سے بچنے کے لیے پیشاب کے سوراخ میں روئی رکھا کریں یا ٹشوپیپر رکھیں،(اورجب تک پیشاب کی تری روئی یا ٹشو کے باہر کے حصہ پر ظاہر نہ ہو وضو نہیں ٹوٹے گا)یا نماز کےوقت سے کافی دیر پہلے پیشاب کرکے،پھرنماز سے کچھ دیر پہلےاستنجاءکرکے الگ سے پاک کپڑوں میں نماز  پڑھا کریں۔(احسن الفتاوی:ج۲،ص۷۴)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۰ربیع الثانی۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب