021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دوائی کم قیمت میں لے کرزیادہ پربیچنا
55628خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

: السلام علیکم ،میں ایک فارماسٹ ہوں ،ہسپتال میں میری جاپ ہے۔ سوال یہ ہے کہ میرے پاس ایک گاہگ آتاہے اورمجھ سے دوائی مانگتاہے ،لیکن میرے پاس وہ دوائی ختم ہوگئی ہے ،میں کسی اورمیڈیکل سے وہ دوائی لاکرگاہگ کودیتاہوں ،اوردوائی پرجوقیمت لکھی ہے وہ گاہگ سے لیتاہوں ،اب مسئلہ یہ ہے کہ میں نےجس میڈیکل سے دوائی لی ہے وہ مجھے اس دوائی پر 5 فیصد کمی کرتے ہیں ،مطلب دوائی 100 روپے کی ہے ،میڈیکل والامجھے 95 روپے میں دیتے ہیں ،پانچ روپے میرامنافع ہے ،حالانکہ وہ دوائی میں نے 100 روپے میں بیچ دی ہے ،کیایہ پانچ روپے منافع حلال ہے یاسود میں آئے گا؟براے مہربانی تفصیل اوردلیل سے جواب دیجئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔والسلام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ نفع ہے ،سود نہیں ہے کیونکہ جب دوکاندارسے آپ نے 95 میں خریدی تویہ چیز آپ کی ملک ہوگئی اب آپ اسے 100 روپے میں فروخت کرسکتے ہیں ۔
حوالہ جات
"کنزالدقائق" /227 : البیع ھومبادلۃ المال بالمال بالتراضی ۔ "شرح المجلۃ" 1/654 : وکل یتصرف فی ملکہ کیف شاء۔ " شرح المجلۃ" 1/657: لایمنع أحدمن التصرف فی ملکہ أبداالااذاأضربغیرہ ضررافاحشا۔۔ "بحوث فی قضایافقہیہ معاصرۃ" /8 : وللبائع ان یبیع بضاعتہ بماشاء من ثمن ولایجب علیہ ان یبیعہ بسعر السوق دائما۔ "ردالمحتارعلی الدرالمختار" 4/506 : وحکمہ ثبوت الملک ای فی البدلین لکل منھمافی بدل ۔ "الھندیۃ" 3/131 : ومن اشترى شيئا وأغلى في ثمنه جاز ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب