021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچیوں کا نکاح جو بچپن میں کروایاجاتاہےاس کی صورتیں اوران کاحکم
569036.3نکاح کا بیانولی اور کفاء ت ) برابری (کا بیان

سوال

فیصل احمد محمد حسین خلیل خیل نکاح کے مسائل ولی اورکفاءت (برابری )کابیان :والدین اپنی بچیوں کانکاح بچپن میں کرواتے ہیں اس کی عموماتین صورتیں ہوتی ہیں: ۱۔ والدین کااپنی ذاتی کوئی غرض نہیں ہوتی محض بچی کے مستقبل کے لئے بہترین رشتہ ہونے کی وجہ سے نکاح کرواتے ہیں۔ ۲۔محض والدین اپنے اغراض کی وجہ سے کرواتے ہیں ،مثلا:اس بچی کے مہر کولے کراپنے کسی غرض میں لگادیں گے یااس کے بدلہ میں کوئی لڑکی ہوگی ،اس کانکاح اپنے بیٹوں سے یاخودوالد اپنے ساتھ نکاح کروائے گا،صرف اپنے یااپنے بیٹوں کے نکاح کوملحوظ رکھتے ہوئے والد اپنی بیٹی کانکاح کرواتاہے ۔ ۳۔کچھ والدین کے اغرض ہوتے ہیں مثلااس دوسری جانب سے کوئی لڑکی دی جائے گی ،ان کی اولاد کووغیرہ وغیرہ اورکچھ لڑکیوں کے مفادبھی ہوتے ہیں مثلابعض لحاظ سے رشتہ بھی اچھاہوتاہے ،ان تینوں صورتوں میں کس کس صورت میں اس بچی جس کانکاح والدین نے بچپن میں کرایاہو،نکاح منعقدہوگااورکس صورت میں نکاح ہی منعقد نہ ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

١۔اس صورت میں نکاح منعقدہوجائے گا۔ ۲۔اس صورت میں اگروالدنے نکاح کروایااورقوی قرائن سے یہ بات معلوم ہوئی کہ والد نے لڑکی کی مصلحت کوپیش نظرنہیں رکھا،بلکہ محض کسی ذاتی طمع ومفاد کے خاطر یہ نکاح غیرکفومیں یامہرمیں غبن فاحش کے ساتھ کمی کرکےکروایاہے ،جس میں لڑکی کانقصان بالکل ظاہرتھاتویہ نکاح منعقدنہ ہوگا۔ ۳۔اس میں دیکھاجائے کہ زیادہ کس کالحاظ رکھاگیاہے،اگروالدنے ذاتی مفادکالحاظ اس حدتک رکھاکہ اس میں لڑکی کانقصان واضح طورپرمعلوم ہوتاہو،تویہ نکاح منعقدنہ ہوگا،لیکن اگرلڑکی کی مصلحت کالحاظ رکھاگیاہے تو یہ نکاح منعقدہوجائے گا،اس کوبرقراررکھنالازم ہوگا۔
حوالہ جات
"حاشية رد المحتار" 3 / 73: وفي شرح المجمع: حتى لو عرف من الاب سوء الاختيار لسفهه أو لطمعه لا يجوز عقده إجماعا ۔ "ردالمحتارعلی الدرالمختار" 13 / 80: ونص المذهب أنه إذا عرف الأب بسوء الاختيار مجانة أو فسقا فالعقد باطل اتفاقا صرح به في البحر وغيره۔ "ردالمحتارعلی الدرالمختار" 13 / 80: المصرح به في المتون والشروح أن للأب تزويج الصغير والصغيرة غير كفء وبدون مهر المثل بغبن فاحش ؛ لأن كمال شفقة الأب دليل على وجود المصلحة ما لم يكن سكران أو معروفا بسوء الاختيار ؛ لأن ذلك دليل على عدم تأمله في المصلحة ۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

فیصل احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب